src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> وزیراعلیٰ نے اے سی بی کو تفتیش کے احکامات صادر کرکے سابق پولس کمشنر کی مشکلات میں اضافہ کردیا. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 15 جولائی، 2021

وزیراعلیٰ نے اے سی بی کو تفتیش کے احکامات صادر کرکے سابق پولس کمشنر کی مشکلات میں اضافہ کردیا.



وزیراعلیٰ نے اے سی بی کو  تفتیش کے احکامات صادر کرکے سابق پولس کمشنر کی مشکلات میں اضافہ کردیا.


 ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔  اب ریاستی حکومت نے اینٹی کرپشن بیورو کو سنگھ کے خلاف تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔  تحقیقات سنگھ کے خلاف لگائے گئے ایک اور پولیس افسر کی شکایت پر مبنی ہوگی۔  پرمبیر سنگھ نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر  100 کروڑ روپئے کی ہفتہ وصولی  کا الزام عائد کیا تھا۔  اس کے بعد سنگھ نے اپنے شکایتی خط میں کہا تھا کہ دیشمکھ معطل پولیس افسر سچن وازے اور دیگر پولیس افسران کے ذریعے بفتہ وصول کرتے تھے۔
 خاص بات یہ ہے کہ ممبئی پولیس کمشنر بننے سے قبل پرمبیر سنگھ اینٹی کرپشن بیورو کے ڈی جی پی رہ چکے ہیں۔  جب دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار نے صبح صبح مل کر حکومت بنائی۔  تب پرمبیر سنگھ نے آبپاشی گھوٹالے میں اجیت پوار کو کلین چٹ دی تھی ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages