src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مفتی لئیق احمد قاسمی صدر جمعیۃ علماء بھیونڈی کی قیادت میں موقر وفد کا چپلون دورہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 31 جولائی، 2021

مفتی لئیق احمد قاسمی صدر جمعیۃ علماء بھیونڈی کی قیادت میں موقر وفد کا چپلون دورہ


مفتی لئیق احمد قاسمی صدرِ جمعیۃ علماء بھیونڈی کی قیادت میں موقر وفد کا چپلون دورہ


   ممبئی 31/جولائی پریس ریلیز  30جولائی بروزجمعہ علی الصباح حضرت مولانا مفتی لئیق احمد قاسمی صدرِ جمعیۃ علماء بھیونڈی کی قیادت میں قاری انصار احمد اساتذہ جامعہ سراج العلوم بھیونڈی، ابرار احمد بھائی , حاجی حسیب الرحمان (حسوبھائی) آفتاب عالم، انس خان پر مشتمل ایک مؤقر وفد خطۂ کوکن کے مشہور شہر چپلون روانہ ہوا جہاں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔
 امیرالہند جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم العالیہ(صدرِجمعیۃ علماء ہند) کے حکم پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذمہ داران نے پورے صوبہ میں کوکن سیلاب متاثرین کی امداد اور ریلیف کاری کے لئےکھیڑ، مہاڑ، رتناگیری اور چپلون وغیرہ میں اپنے خصوصی نمائندوں کو بھیج کر حالات کا مکمل جائزہ لے کر فوری ضروریات زندگی مہیا کرانے کے لئے کمر کس لی ہے چنانچہ سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ریلیف کاری اور راحت رسانی کی خبریں مسلسل گردش میں ہیں

چونکہ اب چپلون کا راستہ بھی کھل گیا تھا تو حضرت مولانا حلیم اللہ  قاسمی، حاجی گلزار احمد اعظمی اور  دیگرذمہ دارانِ جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے حضرت مفتی لئیق احمد قاسمی صدرِ جمعیۃ علماء بھیونڈی سے چپلون کے حالات کاجائزہ لینے کے لئےسفر کرنے کی گزارش کی مفتی صاحب نے نہ صرف یہ کہ بشاشت کے ساتھ اسے کیا بلکہ آپ نےاس موقعہ کو باعث سعادت گردانا اور پانچ مزید سعادت مند احباب کے ہمراہ جمعہ کی نماز سے قبل چپلون پہونچ گئے جمعہ کی نماز کے بعد پورے شہر کا طوفانی دورہ کیا . مقامی احباب سے میٹنگ کی شہر کے کونے کونے میں پہونچ کر پریشان حال لوگوں کی ڈھارس بندھائی اور پل پل کی رپورٹ حضرت مولانا حلیم اللہ  قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے پاس بھیجتے رہے آپ نےحالات کی سنگینی کا احساس دلایا اور ضروریات کے سلسلہ میں مولانا کو باخبر کیا

دوستو! میں آپ کو بتاتا چلوں کہ حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ العالی صدرِ جمعیۃ علماء ہند نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذمہ داران سے یہ کہہ رکھا ہے کہ ہمیں اپنی تنظیم کے پلییٹ فارم سے جہاں متاثرین کی فوری امداد اور راحت رسانی کا کام‌ جنگی پیمانے پر کرنا ہے وہیں وقت آنے پر غریبوں کے گھر کی تعمیر و مرمت کرکے ان کی باز آبادکاری کا کارنامہ بھی بڑے پیمانے پر انجام دینا ہے، جیسا کہ ہم نے ملک کے مختلف صوبوں میں پہلے بھی یہ کام بڑے پیمانے پر کر رکھا ہے
جمعیۃ علماء ہند زمینی یا آسمانی مصیبت کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت کے نام پر جو ایک بہت بڑی عبادت ہے بلاتفریق مذہب وملت ہمیشہ سےکام کرتی آئی ہے اور الحمدللہ ملت کو اس تنظیم پر خوب اعتماد ہے تنظیم نے اہل کوکن کی خدمت کا جذبہ لے کر وہاں بڑے پیمانے پر بلاتفریق مذہب و ملت کام شروع کردیا ہے اور باز آبادکاری کا عزم مصمم کر رکھا ہے
لہٰذا تمام اہلِ خیر حضرات سےدرد مندانہ اپیل ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں انسانیت کی خدمت کے میدان میں بھرپور حصہ لیں اور دل کھول کر تعاون فرمائیں ان اللہ لایضیع اجرالمحسنین۔

از: جمعیۃ علماء بھیونڈی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages