src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> خطۂ کوکن کے مہاڈ علاقے کے لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی)کی میکینک کی پندرہ نفری ٹیم روانہ . راحت رسانی کا کام جنگی پیمانہ پر جاری ہے:مولانا حلیم اللہ قاسمی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 31 جولائی، 2021

خطۂ کوکن کے مہاڈ علاقے کے لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی)کی میکینک کی پندرہ نفری ٹیم روانہ . راحت رسانی کا کام جنگی پیمانہ پر جاری ہے:مولانا حلیم اللہ قاسمی



خطۂ کوکن کے مہاڑ علاقے کے لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی میکینک کی پندرہ نفری ٹیم روانہ . راحت رسانی کا کام جنگی پیمانہ پر  جاری ہے :  مولانا حلیم اللہ قاسمی


ممبئی31/ جولائی 2021 : مہاراشٹر کے ساحلی علاقہ خطۂ کوکن میں سیلاب متأثرین کے لئے راحت رسانی و ریلیف کا کام جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ 
آج جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذمہ داران نے کوکن کے متاثرہ علاقہ مہاڈ میں پندرہ نفری پر مشتمل میکینکوں‌ کا ایک وفد مشتاق احمد صوفی دھولیہ کی سربراہی میں روانہ کیا ہے۔
گزشتہ دنوں طوفانی بارش کی سے خطۂ کوکن میں قیامت خیز تباہی برپا ہوئی تھی ، جس میں بڑے پیمانے پر دکان و مکان اور مکینوں و مالکان کا نقصان ہوا تھا،
اطلاع ملتے ہی جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے ضروریات زندگی کے سامان جنگی پیمانے پر فراہم کرنا شروع کیا،
سروے رپورٹ کی روشنی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے متعدد وفود ضروری سامانوں کے ساتھ مسلسل متاثرہ علاقوں میں پہونچ کر ریلیف و راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں۔
پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے موٹر گاڑیاں نا قابل استعمال ہو گیی تھیں، ان کی مرمت اور قابل استعمال بنانے کے لئے دھولیہ سے آج موٹر مکینکوں کا پندرہ نفری وفد صوفی مشتاق احمد دھولیہ کی سربراہی میں مہاڑ علاقے کے لئے روانہ ہوا ہے، جو وہاں متاثرین کے آٹو رکشا وغیرہ کی مرمت کرکے مالکان کے حوالے کریں گے، تاکہ لوگوں کو معاش میں سہولت ہو۔
آج کے وفد میں مشتاق صوفی، شکیل بیگ، وہاب ملک، نثار احمد، سلمان احمد، اطہر جمیل، جنید منصوری، شیخ شریف، شفیق خان، جمیل صوفی، محمد ذاکر، زبیر منصوری، محمد عابد، ماجد شیخ، اکرم مؤمن، محمد فاروق وغیرہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹروں کی  ٹیم بھی  متاثرہ علاقوں میں پہونچ کر علاج و معالجہ میں مصروف عمل ہے۔
ان‌‌ دنوں سیلاب کی وجہ سے خطۂ کوکن کی صورت حال نہایت بھیانک ہے، وسیع پیمانے پر ہوئی تباہی وبربادی کے مدنظر بڑے پیمانے پر منظم طریقہ سے ریلیف اور بازآبادکاری کی ضرورت ہے جس کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملت کے تمام افراد کو سرگرم حصہ لینے کی ضرورت ہے۔
اہل خیر حضرات متاثرین کی امداد و بازآبادکاری میں بڑھ چڑھ کر اپنا قیمتی تعاون پیش کریں۔چیک اور ڈرافٹ مندرجہ ذیل نام سے بنوائیں۔
A/C.NAME: MUFTI KIFAYATULLAH MEMORIAL TRUST MUMBAI
A/C NO. 918020071196781
BARNCH: CRAWFORD MARKET MUMBAI
BANK NAME: AXIS BANK 
IFSC
 CODE: UTIB0000294
اپیل کنندگان :مولانا مستقیم احسن اعظمی صدر، مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری، مفتی محمد یوسف قاسمی خازن و ناظم اصلاح معاشرہ، الحاج گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹر
شاءع کردہ:شعبہ نشر و اشاعت جمعیۃ علماء مہاراشٹر ،امام باڑہ کمپاوءنڈ ،امام‌باڑہ ممبئ ٩ 
022-23735373/23725373

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages