src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کورونا ویکسین لگوانے کے بعد واپس لوٹی بزرگ خاتون کی بینائی ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 7 جولائی، 2021

کورونا ویکسین لگوانے کے بعد واپس لوٹی بزرگ خاتون کی بینائی ۔

کورونا ویکسین لگوانے کے بعد لوٹی بزرگ خاتون متھرا کی بینائی

کورونا ویکسین لگوانے  کے بعد واپس لوٹی بزرگ خاتون کی بینائی ۔


 کورونا ویکسین لینے کے بعد ، ملک بھر میں طرح طرح کی عجیب و غریب کہانیاں  سامنے آ رہی ہیں۔   ۔  بعض اوقات یہ کہا جارہا ہے کہ ویکسین لگنے کے بعد لوگوں کے جسم میں مقناطیسیت پیدا ہوچکی ہے اور بعض اوقات ایسی خبریں بھی سنی جاتی ہیں کہ ویکسین لگنے کے بعد ہی لوگوں کی موت ہوگئی۔  کچھ لوگوں کو اس خوف کی وجہ سے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ہے۔  اس طرح کی خبریں آئے دن سننے کو مل رہی ہیں ، لیکن آج ہم آپ کو کورونا ویکسین سے متعلق ایک انوکھی خبر سنانے جارہے ہیں۔  دراصل ، مہاراشٹر کے ضلع واشیم میں ایک بزرگ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ موتیا بند کی وجہ سے وہ پچھلے 8 سال سے  اپنی بینائی نسے محروم ہوگئی تھی ۔  تاہم ، جب اسے کورونا ویکسین کی ڈوز دی گئی، تو انہیں  اچھی طرح سے دیکھائی دینے لگا ہے ۔  تاہم ،  ڈاکٹروں نے اس بزرگ خاتون کے دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے ۔

 اس خاتون کے مطابق ، اس سے قبل انہیں گھر کے چھوٹے چھوٹے کام  کرنے میں بھی کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا  تھا ، لیکن اب اس نے خود اپنا کام کرنا شروع کردیا ہے۔  خاتون کے اس دعوے کی تصدیق اس کے گھر والے اور پڑوسیوں نے بھی کی ہے ۔  مہاراشٹر کے واشیم ضلع کے بینڈر واڑی علاقے میں 73 سالہ متھرا بڑوے اپنی بھانجی کے ساتھ رہتی ہیں۔  شوہر کی موت کے بعد ، متھرا مزدور کی حیثیت سے کام کر کے اپنا پیٹ پالتی تھی ، لیکن موتیا بند کی وجہ سے ،  پچھلے 8 سال وہ اپنی بینائی سے محروم ہوگئی تھی ۔ اس  مجبوری کے تحت متھرا کو اپنا گھر جالنہ چھوڑ کر واشیم میں اپنی بھانجی کے پاس آنا پڑا ۔

 آنکھوں ڈے لاچار  ہونے کی وجہ سے متھرا نے اپنی ایک  آنکھ کا آپریشن کرایا تھا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکا۔  اسی دوران ، دوسری آنکھ میں بھی موتیابند بڑھنے کی وجہ سے ، دونوں آنکھوں کی بینائی ختم ہوگئی ۔  متھرا مجبوری کی حالت میں اپنی بھانجی کے ساتھ واشیم میں مقیم تھی۔ تب ہی ، حکومت کی طرف سے کورونا ویکسین لینے کے لئے مہم بھی چلائی جارہی تھی ۔  اسی اثناء میں ، متھرا اپنی بھانجی  اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ 26 جون کو  ویکشینشن سینٹر گئی ۔  جہاں اسے کوویڈ شیلڈ کی پہلی خوراک دی گئی۔  جب متھرا کو یہ ویکسین لگی  ، تو اسے اندازہ بھی نہیں تھا کہ اس کی زندگی میں چھایا اندھیرے  ختم ہونے والا ہے۔  ویکسین لگانے کے بعد دوسرے دن متھرا نے اپنی بھانجی اور نواسی کو بتایا کہ اسے کچھ کچھ دکھائی دینا شروع ہوگیا ہے۔  اہل خانہ نے ان کی باتوں پر یقین نہیں کیا ، لیکن 2 سے 3 دن بعد ، متھرا کی بینائی 30 سے ​​40 فیصد تک بڑھ گئی تھی۔  اب  متھرا نے اپنے چھوٹے چھوٹے  کام خود ہی کرنا شروع کردیا ہے ۔  متھرا کے اندر یہ تبدیلی دیکھ کر گھر اور پڑوسی دونوں حیرت زدہ ہوگئے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages