ایکتا سیوا بھاوی سنستھا نے توصیف شیخ کو مالیگاؤں شہر گرامین کا نائب صدر نامزد کیا.
مالیگاؤں (نامہ نگار) دل والوں کی بستی مالیگاؤں جو کہ اپنی مہمان نوازی اور حسن سلوک کے لئے مشہور ہے. اس شہر کے باشندگان میں خدمت خلق کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے. یہی وجہ ہے کہ اس شہر کے نوجوان اپنی بساط بھر کوششوں سے سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں. وارڈ نمبر 4 میں دانش پارک, دیوی کا ملہ کے ساکن 23 سالہ توصیف شیخ گذشتہ سات سالوں خدمت خلق سے منسلک ہے. توصیف شیخ 'دامے درمے قدمے سخنے' اہلیان محلہ کی معاونت کے لئے ہمہ تن گوش رہتے ہیں. توصیف شیخ بچپن سے نہایت حساس طبیعت کے ہے. لوگوں کا دکھ درد اور تکلیف ان سے برداشت نہیں ہوتا ہے . یہی وجہ ہے کہ وہ 16 سال کی کم سن عمر میں ہی خدمت خلق کے جذبے سے مجبور ہو کر میدان عمل میں عوامی خدمات کی شہسواری پر مامور ہوگئے. آج لگاتار سات سالوں سے بغیر کسی تمغے یا اعزاز کے توصیف شیخ اپنے کام میں منہمک ہے. ایسے میں اپنی سماجی خدمات کے لئے مشہور "ایکتا سیوا بھاوی سنستھا' جو کہ مسلسل عوام الناس میں سماجی خدمت کے لئے سرگرم عمل ہے. از سنستھا بے توصیف شیخ کی عوامی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے حال ہی میں توصیف شیخ اسمعیل کو مالیگاؤں شہر گرامین کا نائب صدر منتخب کیا ہے. گذشتہ دنوں ایک باوقار تقریب میں مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس کے صدر آصف شیخ رشید کے ہاتھوں توصیف شیخ کو یہ عہدہ تفویض کیا گیا. اس پرمسرت موقع پر توصیف شیخ کو اہلیان محلہ و دوست احباب دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں .
منجانب : دانش پارک گروپ, وسیم شیخ, رئیس شیخ, فہیم ماسٹر, رئیس پاپا, رحیم لڈو
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں