src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کوکن سیلاب متاثرین کی امدادکے لئے جمعیة علماء اورنگ آباد(ارشد مدنی)کی درد مندانہ اپیل: سیلاب متاثرین کو اشیاءخورد و نوش، چادر، بستر اور کپڑے وغیرہ کی فوری ضرورت ہے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 24 جولائی، 2021

کوکن سیلاب متاثرین کی امدادکے لئے جمعیة علماء اورنگ آباد(ارشد مدنی)کی درد مندانہ اپیل: سیلاب متاثرین کو اشیاءخورد و نوش، چادر، بستر اور کپڑے وغیرہ کی فوری ضرورت ہے


کوکن سیلاب متاثرین کی امدادکے لئے جمعیة علماء اورنگ آباد(ارشد مدنی)کی درد مندانہ اپیل: سیلاب متاثرین کو اشیاءخورد و نوش، چادر، بستر اور کپڑے وغیرہ کی فوری ضرورت ہے 



جمعیة علماءمہاراشٹر نے اول مرحلے میں راحت رسانی کے لئے پندرہ لاکھ روپے منظور کئے
،ریلیف کا کام جنگی پیمانہ پر کیا جائے گا:مولانا حلیم اللہ قاسمی

اورنگ آباد :23 جولائی2021:جمعیة علماءجو ناگہانی قدرتی آفات اور سنگین حالات میں عوامی سطح پر راحت رسانی کا کام منظم انداز میں کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے،نے مہاراشٹر کے ساحلی علاقہ خطہ کوکن کے اضلاع رتنا گیری ، رائے گڑھ، چپلون ،مہاڈ اور اطراف میںسیلاب متاثرین کے لئے راحت رسانی وریلیف کا کام سرگرمی کے ساتھ کرنا شروع کردیا ہے۔ جمعیةعلماءمہاراشٹر کے ذمہ داران نے متاثرہ علاقوں کے ذمہ داران سے جہاں تک ممکن ہو سکا ہے رابطہ قائم کر کے راحت رسانی اور ریلیف کے کام کا جنگی پیمانے پر شروع کردیاہے اور فوری طور پر پندرہ لاکھ روپے (15,00,000/-)کا بجٹ منظور کیا ہے۔ جس سے متاثرین کے خورد و نوش اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاءکا نظم کرکے متاثرین میں تقسیم کیا جارہا ہے۔خطّہ کوکن میں موجود جمعیةعلماءکے نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں شدید بارش کی وجہ سے سیلابی کیفیت پیدا ہوئی اور بہت تیزی کے ساتھ اس نے پورے علاقے کو اپنی گرفت میں لے لیا، تیز بارش اور سیلاب کی وجہ سے کئی گاو¿ں صفحہ ہستی سے معدوم ہو گئے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق خطّہ کوکن کی صورت حال نہایت بھیانک ہے،سیلاب سے وسیع پیمانے پر ہوئی تباہی وبربادی کے مد نظر بڑے پیمانے پر منظم طریقہ سے ریلیف اورراحت رسانی کے سامان پہونچانے کی ضرورت ہے جس کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملت کے تمام افراد کو سرگرم حصہ لینے کی ضرورت ہے۔شہریان اورنگ آبادبڑھ چڑھ کر امداد کے کاموں میں حصہ لیتے ہیںایسے حالات میں شہر کے اہل خیر حضرات متاثرین کی امداد و راحت رسانی میں بڑھ چڑھ کر اپنا قیمتی تعاﺅن پیش کریںاس طرح کی اپیل حافظ عبدالعظیم شہر صدر جمعیة علماءاورنگ آباد نے کی ہے ۔اپیل کنندگان :مولانا مستقیم احسن اعظمی صدر، مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری، مفتی محمد یوسف قاسمی خازن و ناظم اصلاح معاشرہ، الحاج گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیة علماءمہاراشٹر۔اہل خیر حضرات متاثرین کی مالی امداد، صدقات ، ذکوة،عطیات جمعیة علماءشہر اورنگ آبادکو تعاﺅن کے لئے آفس پر پہچانے کے لئے و رسید ات حاصل کرنے کے لیے پتہ:کارپوریشن ہاسپٹل کے سامنے ،سر سید کالج کے قریب ، روشن ہوٹل (روشن میڈیکل )کے پیچھے ،روشن گیٹ ، نیو کالونی اورنگ آباد ۔آفس کا وقت صبح ۰۱ تا رات ۰۱ بجے تک ۔ موبائیل:9130915297،8928588698 ،8087777775،9370356111حافظ اظہر پٹیل اشرفی (9028377954)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages