src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> خطہ کوکن میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے ریلیف کی پہلی کھیپ روانہ متاثرین کی امداد کے لئے پر زور اپیل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 24 جولائی، 2021

خطہ کوکن میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے ریلیف کی پہلی کھیپ روانہ متاثرین کی امداد کے لئے پر زور اپیل



خطہ کوکن میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے ریلیف کی پہلی کھیپ روانہ متاثرین کی امداد کے لئے پر زور اپیل


سیلابی صورتِ حال سےدوچارخطہ کوکن میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے ریلیف اور راحت رسانی کا کام شروع ہوچکا ہےصدرِ محترم حضرت مولاناسید ارشد مدنی دامت برکاتہم کے ایماء پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذمہ داران نے فوری طور پر تیرہ ہزار لیٹر پانی، چارسو اسی کلو خشک دودھ، ایک ہزار چٹائی اورچار سو چادر اور دیگر اشیائے خورد و نوش بھیجنے کام کمل منصوبہ بنالیا ہے ان شاءاللہ اتوار کی صبح یہ ساراسازوسامان بذریعہ ٹرانسپورٹ مہاڑ حضرت مولامحمد ارشد صاحب قاسمی (آرگنائزر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) کی سرکردگی میں خطہ کوکن کےمعروف ادارہ مدرسہ تعلیم الاسلام دابھول تعلقہ مہاڑ رائےگڑھ میں پہونچ جائےگا اور پھر وہاں سے شہر اور مضافات کے متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا اور جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذمہ داران نے اپنی بساط کے بقدر تسلسل کے ساتھ یہ کام کرنےکا فیصلہ کیا ہے نیز صدر محترم حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ العالی نے صورتِ حال کی سنگینی پراپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران جمعیۃ علماء مہاراشٹر سے گفتگو کے دوران اس عزم کا اظہار بھی فرمایا ہے کہ ان شاءاللہ آئندہ ہم وہاں خانماں بربادمتاثرین کی باز آبادکاری کا کام بھی بڑے پیمانے پر بلا تفریق مذہب و ملت انجام  دیں گے۔
لہذا جمعیۃ علماء مہاراشٹر تمام مخیرین سےپر زور اپیل کرتی ہے کہ آپ حضرات اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے توسط‌ سے اپنا تعاون ضرور پیش کریں تا کہ منظم انداز میں سیلاب زدگان کی زیادہ سے امداد کی جاسکے_ چیک اور ڈرافٹ مندرجہ ذیل نام سے بنوائیں۔
A/C.NAME: MUFTI KIFAYATULLAH MEMORIAL TRUST MUMBAI
A/C NO. 918020071196781
BARNCH: CRAWFORD MARKET MUMBAI
IFSC
 CODE: UTIB0000294  
ان اللہ لا یضیع اجرالمحسنین

اپیل کنندگان
حضرت  مولانا مستقیم احسن اعظمی (صدرِ جمعیۃ علماء مہاراشٹر)
حضرت مولانا حلیم‌ اللہ صاحب قاسمی (جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر)
حضرت مولانا مفتی محمد یوسف صاحب قاسمی(خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر)
الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب (سربراہ قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹر)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages