src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی سمیت پانچ شہروں میں اردو گھر کی تعمیر کا فیصلہ ۔ مالیگاؤں اور نانڈیڑ کے اردو گھر کا افتتاح جلد : نواب ملک - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 1 جولائی، 2021

ممبئی سمیت پانچ شہروں میں اردو گھر کی تعمیر کا فیصلہ ۔ مالیگاؤں اور نانڈیڑ کے اردو گھر کا افتتاح جلد : نواب ملک

اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک

ممبئی سمیت پانچ شہروں میں اردو گھر کی تعمیر کا فیصلہ ۔ مالیگاؤں اور نانڈیڑ کے اردو گھر کا افتتاح جلد : نواب ملک


ممبئی: ریاست میں اردو زبان کی ترقی اور مراٹھی وراردو کے مابین تخلیقی نظریات کو فروغ دینے کی غرض سے ریاستی حکومت کے محکمہ اقلیتی امور نے ریاست کے پانچ مقامات پر اردو گھر تعمیرکرنے کافیصلہ کیا ہے، جن کا تعمیری کام کو جلدازجلد مکمل کرنے کی غرض سے محکمہ تیزی کے ساتھ کام کررہا ہے نیز ان کے انتظامی امور کے لئے پالیسی تیار کرلی گئی ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے دی ہے۔


واضح رہے کہ ان اردو گھروں میں غیر اُردو داں اردو سیکھ سکیں گے۔  اس کے علاوہ مراٹھی اور اردو زبانوں کے اسکالرز اور ادیبوں کے مابین تبادلۂ خیال کیا جائے گا ۔  محکمہ اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے بتایا کہ ممبئی یونیورسٹی کے کالینہ کیمپس میں اردو گھر تعمیر کیا جائے گا۔  اس کے لئے ایک تجویز بھیجی گئی ہے۔  ناندیڑ اور مالیگاؤں میں  اردو گھر بن کر  تیار ہیں۔  ان کا جلد ہی افتتاح کیا جائے گا۔  ناندیڈ کے لئے 8 کروڑ 16 لاکھ روپے کے فنڈ کی منظوری دی گئی ہے۔  سولاپور میں اردو گھر کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے۔  اس کے لئے اب تک 6 کروڑ ، 82 لاکھ روپے کا فنڈ دیا گیا ہے۔  ناگپور میں اسلامک کلچرل سینٹر کی عمارت میں اردو گھر تعمیر کیا جارہا ہے۔  اس کے لئے 50 لاکھ روپے کا فنڈ دیا گیا ہے۔

 نواب ملک نے کہا کہ ان اردوگھروں کے تعمیری کاموں کو جلد ازجلد مکمل کرتے ہوئے انہیں اردوزبان کے فروغ کے لئے شروع کرنے کے لئے محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔ ان گھروں کا استعمال، ان کی دیکھ بھال، ان کی درستگی نیز انہیں بہتر طور پر چلانے کے لئے بنیادی قواعد وضوابط حکومت کی ہدایات کے تحت تیار کرلئے گئے تھے، جن میں اب کچھ نئے ضوابط بھی شامل کرتے ہوئے ایک مربوط پالیسی جاری کی گئی ہے۔ ان اردوگھروں کی کارروائی نیز تقافتی پروگرامس کے انعقاد کے لئے ضلع کلکٹر کی صدارت میں ثقافتی کمیٹی نیز ڈپٹی ضلع کلکٹر کے صدارت میں ضمنی ثقافتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages