src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کھام گاؤں، چٹ منگنی پٹ بیاہ معاملہ میں تاریخ مرتب کی , لڑکی دیکھنے آئے ، دلہن لےکر گئے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 30 جون، 2021

کھام گاؤں، چٹ منگنی پٹ بیاہ معاملہ میں تاریخ مرتب کی , لڑکی دیکھنے آئے ، دلہن لےکر گئے


کھام گاؤں , چٹ منگنی پٹ بیاہ  معاملہ میں تاریخ مرتب کی , لڑکی دیکھنے آئے ، دلہن لےکر گئے




کھام گاؤں (واثق نوید) صوبہ گجرات کے سورت شہر سے کھام گاؤں میں لڑکی دیکھنے ائے۔ لڑکی پسند آگئی ، چٹ منگنی پٹ بیاہ، نکاح پڑھا۔ دلہن لیکر چلے گئے۔ 
موصولہ تفصیلات کے مطابق سورت شہر کے سردار نگر کے ساکن رمضان خان پٹھان کو اپنے بیٹے عمران خان کی شادی کے لئے لڑکی کی تلاش تھی۔ بہو کی تلاش میں رمضان خان پٹھان اپنے آبائی وطن کھام گاؤں پہونچ گئے۔ ایک قریبی واقف کار نے جونا فیل کے ساکن شیخ مختار کی بچی کے بارے میں بتایا۔ عمران خان کو لڑکی پسند آگئی۔ رمضان خان پٹھان نے بیٹے کی رضامندی کے بعد دونوں خاندانوں کے سرپرستوں کی بات چیت شروع ہوئی ، کب منگنی رکھی جائے ، شادی اکتوبر نومبر میں رکھے گے۔ اس درمیان وہاں موجود سماجی خدمات گار شیخ انور شیخ فرید نے دونوں خاندانوں کے افراد کو ترغیب دلائی کہ نکاح آج ہی کرلو۔ سورت واپس جائے گے۔ بعد میں شادی کے لئے اور بارات لیکر آئے گے۔ اس سے اچھا ہے کہ آج ہی نکاح کرلو اور دلہن کو لیکر چلے جاؤ۔ انوار شیخ کی محنت رنگ لائی دونوں خاندانوں کے سرپرست راضی ہوگئے۔ تین چار گھنٹوں کی تیاری کے بعد نکاح پڑھایا گیا۔ چٹ منگنی پٹ بیاہ۔ 
نکاح مرکز مسجد کے امام و خطیب مولانا محمد یونس ندوی نے پڑھایا۔ حاضرین نے دولہا و دلہن کے سرپرستوں کو مبارکباد پیش کی۔ دولہا و دلہن کی خوش گوار ازدواجی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔ لڑکی دیکھنے آئے ہوئے مہمانوں کو کھانا کھلا کر بغیر جہیز کے شام میں دلہن کے ساتھ سورت روانہ کردیا گیا۔ 
کھام گاؤں شہر میں مسلم پرسنل لاء بورڈ، اصلاح معاشرہ کمیٹی کی آسان و مسنون نکاح تحریک کے بہترین نتائج دیکھنے میں آرہے ہیں۔ جو قوم و ملت کے لئے خوش آئند بات ہے۔ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ آسان و مسنون نکاح کی برکات سے مستقبل میں ایک بہترین معاشرہ وجود میں آئے گا۔ ان شاءاللہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages