src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں : انجمن چوک میں ہولناک آگ, - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 1 جون، 2021

مالیگاؤں : انجمن چوک میں ہولناک آگ,

 
انجمن چوک میں آگ کا بھیانک منظر


مالیگاؤں : انجمن چوک میں

 ہولناک آگ,

 گیس سلینڈر بلاسٹ کے بعد آگ میں شدت ,سارا سامان جل کر خاکستر مگر معجزاتی طور پر قرآن پاک محفوظ 


مالیگاؤں (نامہ نگار) آج دوپہر تین بجے قریب انجمن چوک کی تنگ تاریک گلیوں میں موجود چار منزلہ پختہ عمارت سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے. چاروں طرف آگ کی لپٹیں اور دھواں پھیل گیا. فائر بریگیڈ عملہ نے پوری تندہی سے بمشکل آگ پر قابو پایا. ابتدائی معلومات کے مطابق آگ کا سبب شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے. مذکورہ عمارت میں چار خاندان رہائش پذیر تھے جو حادثے کے وقت کسی عزیز کی شادی میں شرکت کے  لئے گئے ہوئے تھے. آگ کے سبب لاکھوں کے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے لیکن سنجے پوار جیسے غیرمسلم چیف آفیسر نے آگ سے محفوظ رہ جانے والے قران کریم کو اپنے ہاتھوں میں لئے حیرانی کا اظہار کیا کہ آگ سے گھر کا سارا ساز و سامان راکھ میں تبدیل ہو گیا لیکن یہ مقدس کتاب بالکل محفوظ رہ گئی. یہ آگ زنی کا  واقعہ  وسیم رضوی جیسے ملعون کو دعوت فکر دیتا ہوا یہ نظارہ بھی پیش کیا  کہ قران کریم ایسا  آسمانی صحیفہ ہے جس کی حفاظت کا ذمہ خود خدا نے لیا ہے اور تاقیامت اس میں کوئی رد و بدل نہیں ہو سکتا یعنی آگ کا شکار ہونے والی عمارت کا سارا ساز و سامان جل کر خاکستر ہو گیا معجزاتی طور پر قران مجید آگ کے بھرکتے الاؤ میں بھی محفوظ و مامون رہا. آگ کی شدت کا نظارہ دیکھنے والوں کا ہجوم انجمن چوک اور دیگر عمارتوں کی چھتوں پر نظر آیا حالانکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے مذکورہ مقام تک  بمشکل پہنچ پائی تھی. عمارت میں چونکہ چار خاندان سکونت پذیر تھے. ہر خاندان کا اپنا گیس سلینڈر موجود تھا. آگ کی شدت کسی سلینڈر کے پھٹنے کی وجہ سے بڑھنا بھی بتائی جارہی ہے. فائر بریگیڈ چیف سنجے پوار اور عملہ کی مستعدی نے دیگر عمارتوں کو آگ سے محفوظ رکھنے کی حد درجہ کوشش کی جس میں وہ کامیاب بھی رہے. فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچنے میں حائل دقت کے مدنظر ایک بار پھر جائے حادثہ پر ناجائر تجاوزات کو سختی سے ختم کرنے کی باتیں بھی دہرائیں گئیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages