مالیگاؤں : دو مرتبہ جنسی استحصال کے بعد خاتون حاملہ .
ملزم گرفتار . 5 دن کی پولس کسٹڈی
مالیگاؤں( نامہ نگار ) مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے. قتل و غارت گری , مہلک ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال اور اب جنسی استحصال کے واقعے نے شہر کو شرم سے پانی پانی کردیا ہے. شہری مضافات میں واقع رمضان پورہ پولس اسٹیشن کی حد میں واقع دیوی کے ملے کی ساکنہ 21 سالہ خاتون نے سنگین شکایت درج کرائی کہ رمضان پورہ کا ساکن ملزم آصف شاہ نابو شاہ نے فریادی کے ساتھ ہفتہ میں دو مرتبہ جسمانی تعلقات قائم کئے جس کی وجہ سے فریادی حاملہ ہوگئی۔
اس ضمن میں حاصل تفصیلات کے مطابق متاثرہ اور ملزم قریبی رشتہ دار ہیں۔ ملزم آصف شاہ متاثرہ کا ماموں زاد بھائی ہے۔ لیکن ملزم نے رشتہ کا بھی خیال نہ کیا اور متاثرہ کے ساتھ دو مرتبہ جنسی تعلقات قائم کیا ۔ جب متاثرہ حاملہ ہوگئی تو ملزم آصف نے کہا کہ زبان بند رکھ۔ پولس میں گناہ داخل نہ ہو اس ڈر سے ملزم نے متاثرہ کے ساتھ دو مرتبہ نکاح کا قرار نامہ کیا اور پھر ایک مرتبہ نکاح بھی کیا۔ لیکن ملزم نے فریادی کو بطور بیوی قبول نہیں کیا۔ اس سنگین معاملے میں پولس نے ملزم کے خلاف عصمت دری اور دھوکہ دہی کے ساتھ تعزیرات ہند کی دفعات 41/2021/376/420/506 کے مطابق مقدمہ درج کرلیا . اس کیس کی مزید تحقیقات دیانہ رمضان پورہ پولیس اسٹیشن کے پی آئی تھورات کررہے ہیں۔ مہاراشٹر نامہ 24 کے نمائندے نے پی آئی تھورات سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ملزم آصف کو گرفتار کرکے کورٹ میں پیش کیا گیا. جہاں 5 دن کی پولس کسٹڈی ملی . مذہبی شہر میں زنا اور چھیڑ چھاڑ کے معاملات میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے . جس کی وجہ سے شہر کی دینی ساخت مجروح ہورہی ہیں.


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں