src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی : شیوسینابھون کے سامنے سینا۔بی جے پی اراکین میں جھڑپ ‘ پولس کا سخت بندوبست - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 16 جون، 2021

ممبئی : شیوسینابھون کے سامنے سینا۔بی جے پی اراکین میں جھڑپ ‘ پولس کا سخت بندوبست

سینا-بی جے پی اراکین کے مابین جھڑپ کا  منظر

ممبئی: شیوسینا اور بی جے پی کے مابین تناٰزعہ  اب سڑکوں پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ممبئی کے دادر میں شیوسینا بھون کے سامنے بی جے پی اور سینا کارکنان کی آپس میں جھڑپ ہوگئی ۔ شیوسینا نے رام مندر معاملے پر بی جے پی کو نشانہ بنانے کے بعد یہ تنازعہ طول پکڑا ۔ بی جے پی یووا مورچہ کارکنوں نے شیو سینا بھون پر براہ راست مورچہ نکالنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ، پولیس نے انہیں شیو سینا بھون سے تھوڑے فاصلے پر روک لیا۔


 مندر پر عائد الزامات پر شیوسینا بھون کے سامنے دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کے مابین ہاتھا پائی ہوئی۔ شیو سینک اور بی جے پی کارکنوں نے ایک دوسرے پر زبردست حملہ کیا۔ بی جے پی نے رام مندر اراضی کے حصول کے الزامات پر پھٹکار مورچہ کا انعقاد کیا تھا۔ یہ مورچہ بی جے پی یوتھ مورچہ کے ممبئی صدر تیجندر سنگھ ٹیوانا کی قیادت میں منعقد کیا گیا تھا۔ بی جے پی کارکنان جو شیو سینا بھون جارہے تھے انھیں پولیس نے روک لیا اور پولیس اسٹیشن لے گئے۔ شیوسینک ایم ایل اے سدا سرونکر کے ہمراہ شیوسینا بھون کے سامنے موجود تھے۔ اس کے بعد نعرے بازی شروع ہوگئی۔ یہ الزام بھی ہے کہ شیوسینک نے بی جے پی کی ایک خاتون عہدیدار کی پٹائی کردی۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages