src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آئی ایم آئی کے بھیونڈی ضلع صدر خالد گڈو کو پولیس نے عصمت دری کے الزام میں پھر کیا گرفتار ، اب تک دس معاملے ہوئے درج ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 21 جون، 2021

آئی ایم آئی کے بھیونڈی ضلع صدر خالد گڈو کو پولیس نے عصمت دری کے الزام میں پھر کیا گرفتار ، اب تک دس معاملے ہوئے درج ۔

 

 آئی ایم آئی کے بھیونڈی

 ضلع صدر خالد گڈو کو

 پولیس نے عصمت دری کے

 الزام میں پھر کیا گرفتار،


    اب تک  کل دس معاملے ہوئے درج ۔



 بھیونڈی:(نامہ نگار )  اے آئی ایم آئی ایم  بھیونڈی ضلع صدر شیخ محمد خالد گڈو کی پریشانیاں کم ہونے کے بجائے بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ واضح ہو کہ گزشتہ سال 25 ستمبر 2020 کو بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن نے انہیں ایک بلڈر سے ہفتہ وصولی کے معاملے میں گرفتار کیا تھا جس میں وہ عدالتی حراست میں تھے۔ اس کے بعد شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں ایک کے بعد ایک سنگین دفعات کے کل 9 معاملے درج کئے گئے تھے۔ فی الحال انہیں کچھ راحت دی گئی تھی جس کے سبب وہ پیرول پر گھر آئے ہوئے تھے۔ لیکن 18 جون کو بھیونڈی کی رہائش پذیر ایک 37 سالہ خاتون نے بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف عصمت دری کا معاملہ درج کرایا ہے۔ جس کی وجہ سے بھیونڈی شہر پولیس نے انہیں عصمت دری کے معاملے میں دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔

 متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ  فروری 2020 میں اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر کی آمد پر ہونے والے اجلاس کے لئے تقریر تیار کرنے کے لئے شیخ محمد خالد گڈو نے انہیں اپنے دفتر میں بلایا تھا۔ تقریر تیار کرنے کے دوران انہوں نے اپنے دفتر میں ہی متاثرہ کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرتے ہوئے ان کا جبراً جنسی استحصال کیا تھا۔ عصمت دری کرنے کا سنسنی خیز الزام عائد کرتے ہوئے متاثرہ خاتون نے بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن میں شیخ محمد خالد گڈو کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر شہر پولیس اسٹیشن نے ایف آئی آر نمبر 197/2021 آئی پی سی کی دفعہ 342،376،354 ڈی ، 354،509،67 اے کے تحت معاملہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے اور پولیس نے خالد گڈو کو عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے انہیں 21 جون تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

 واضح ہو کہ شیخ محمد  خالد گڈو کے خلاف ایک کے بعد ایک درج کئے جارہے معاملے کو سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے  ان کے حامیوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی پولیس کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے سلسلے میں ایڈوکیٹ امول کامبلے ، ان کے بھائی محمد  زید شیخ اور نیاز بھائی چائے والے سمیت ان کے سیکڑوں حامیوں نے ڈپٹی پولیس کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔ مذکورہ احتجاجی مظاہرے میں مردوں کے ہمراہ بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل تھیں۔ خالد گڈو کی گرفتاری کے سلسلے میں کئی خواتین کی آنکھیں اشک بار ہوگئی تھیں۔ پولیس نے کسی طرح ان کے حامیوں کو سمجھا بجھا کر واپس روانہ کیا۔ وہیں ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ آئندہ سال ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے سلسلے میں انہیں سیاسی رقابت کا شکار بنایا جارہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages