src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کوڈ ورڈ کے ذریعہ ہوتا ہے نشے کا کالا کاروبار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 21 جون، 2021

کوڈ ورڈ کے ذریعہ ہوتا ہے نشے کا کالا کاروبار


کوڈ ورڈ کے ذریعہ ہوتا ہے

 نشے کا کالا کاروبار


 این سی بی یعنی اینٹی نارکوٹکس بیورو نے نشہ آور اشیاء سے بنے بیکری پروڈکٹ کیس میں ایک نیا انکشاف کیا ہے۔  نوجوانوں کو ایک کوڈ ورڈ دیا جاتا ہے۔  این سی بی ذرائع کے مطابق ، گذشتہ دنوں  منشیات کے کیک اور نشہ آور بیکری پروڈکٹ کیس میں گرفتار ملزم السٹن فرنانڈیز  اور اس کی خاتون ساتھی سے تفتیش کے بعد مزید تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔  ان میں ایک آٹورکشا ڈرائیور اور ایک طالب علم بھی شامل ہے۔  گورے گاؤں کے ساکن ، اس آٹورکشا ڈرائیور کا نام افسر خان ہے۔  اسے میرا روڈ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔  اس نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ افریقی شہریوں کے ذریعہ فراہم کئے گئے ڈرگس کو ممبئی اور اس کے آس پاس سپلائی کرتا ہے۔  اس کے قبضے سے 20 گرام کوکین برآمد ہوئی۔  اس کے علاوہ فہد قریشی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ، جو افسر کے ساتھ  نشہ آور اشیاء سے بنے ہوئے پیسٹری ، کیک وغیرہ کو مختلف پارٹیوں میں آٹو رکشا کے ذریعے لے جاتا تھا۔

  ماہم سے ایک اور شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ، جو چرس ، افیم اور گانجہ فروخت کرتا تھا اور اسے بڑی بڑی  پارٹیوں میں پہنچایا کرتا تھا۔  اس کے قبضے سے 60 گرام میفڈرین اور 350 گرام گانجہ ملا ہے۔  قابل غور بات یہ ہے کہ پچھلے دنوں ، این سی بی نے ایک گینگ کا پردہ فاش کیا تھا ، جس نے بیکری اشیاء میں ایک قسم کے بیج (نشہ آور مادہ) کا پیسٹ ملا کر نشہ آور کیک ، براؤنی کیک اور بیکری کی مصنوعات بناکر انہیں حقہ پارلر مراکز اور نشے کے عادی  نوجوانوں  کو خصوصی تحائف بنا کر اپنے ممبروں کے ذریعہ بھیجا کرتا تھا۔  یہ گینگ ملاڈ میں کام کر رہا تھا۔  این سی بی ذرائع کے مطابق ، ان دنوں منشیات فروشوں  کے ذریعے ممبئی اور اس کے آس پاس کے طلبہ کی مدد سے منشیات خرید  و فروخت اور کھپت کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہیں۔  ان طلباء کا کام نوجوانوں کو مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنا اور انہیں منشیات کا عادی بنانا ہے۔  مرول کے سچن ٹوپے نامی شخص کی گرفتاری سے انکشاف ہوا ہے کہ منشیات کے کاروبار میں نوجوانوں کی شمولیت بڑھتی جارہی ہے۔

 ان نوجوانوں کو ایک کوڈ ورڈ دیا گیا ہے ، جس کے ذریعے یہ لوگ ایل ایس ڈی  منشیات کو فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں۔  این سی بی نے سچن سے ایل ایس ڈی کے 11 بلاسٹ قبضے میں لئے ہیں۔  زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کی قیادت میں ، این سی بی کی ممبئی یونٹ ان ملزمان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے اور منشیات کے گینگ کے بارے میں مزید معلومات اکٹھا کررہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages