شراب کے نشے میں دھت
عمارت کی چھت سےچھلانگ لگانے والا شخص درمیانی چھت پر پھنس گیا ،
خوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی
، فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے اسے
بچایا۔
بھیونڈی: ( نامہ نگار ) بھیونڈی کلیان روڈ پر گوا ناکہ واقع مرکزی سڑک پر واقع پرانایو ہاسپٹل کی عمارت کی چھت پر چڑھ کر ایک شرابی نے چھلانگ لگانے کی کوشش کی لیکن خوش قسمتی سے چھلانگ لگانے کے بعد عمارت کے مین گیٹ کے اوپر واقع چھت پر گرنے کی وجہ سے خوش قسمتی سے وہ بچ گیا ہے۔ ونئے کمار کشواہا عمر (24) رہائش پمپل گھر چھلانگ لگانے والے شرابی شخص کا نام ہے۔
مذکورہ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی بھیونڈی فائر بریگیڈ کے آفیسر راجیش پوار کی سربراہی میں ٹیم موقع پر پہنچی اور تقریباً 40 فٹ کی اونچائی پر پھنسے ہوئے شرابی کو کرین کی مدد سے نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
مذکورہ شرابی کے چھلانگ لگانے کے بعد وہ کم اونچائی پر ہی گر گیا تھا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے بحفاظت اسے نیچے اتار کر ابتدائی طبی امداد کے بعد کونگاؤں پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ مذکورہ شخص شراب کے نشے میں تھا لیکن اس کا خودکشی کا کوئی ارادہ نہیں تھا جس کی وجہ سے پولیس نے اس کا بیان درج کرکے اسے بری کردیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں