مالیگاؤں :مستقیم ڈگنیٹی
کی قیادت میں جنتانیوروتی
ویتن سنگھٹنا کی تحصیلدار
سے ملاقات
بیوہ، بزرگ، معذور، طلاق شدہ خواتین
کے وظیفوں سے متعلق گفتگو,شان ہند
جلد ہی رابطہ وزیر سے ملے گی
مالیگاؤں :(وفا ناہید) مالیگاؤں کی سب سے قدیم تنظیم جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا جس کے بانی ساتھی نہال احمد تھے. مذکورہ تنظیم کے بینر تلے جنتادل سیکولر لیڈران ساتھی نہال احمد ، ساتھی بلند اقبال کے بعد شان ہند نہال احمد اور ساتھی مستقیم ڈگنیٹی بیوہ، طلاق شدہ خواتین، معذور، بزرگ افراد کو سرکار کی جانب سے ملنے والی امداد دلانے میں پیش پیش رہتے ہیں. موقع موقع سے تنظیم کی معرفت جنتادل لیڈران ضرورت مندوں کی نمائندگی کرتے ہے.
آج دوپہر 12 بجے جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا کا وفد مقامی تحصیلدار آفیسر سے ملا جس میں سب سے پہلی شکایت یہ کی گئی کہ دکشتا کمیٹی کی تشکیل فوری طور پر کی جائے. جس پر تحصیلدار مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ جلد کمیٹی تیار کی جائے گی. اسی کے ساتھ مستقیم ڈگنیٹی اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ طلاق شدہ خواتین کیلئے پیش آنے والا اہم مسئلہ طلاق نامہ نہ ملنا، چونکہ گذشتہ دنوں شہر قاضی سید مختار علی کے انتقال ہونے کے سبب سرکار سے منظور شدہ طلاق نامہ نہیں مل رہا ہے اور سرکاری طور سے اگلا شہر قاضی کی تقریری ہونے تک یہ مسئلہ قائم رہے گا اس لئے تحصیلدار صاحب سے گذارش کی گئی کہ اس اہم مسئلہ پر غور کرتے ہوئے طلاق نامہ کا کوئی اور راستہ نکالا جائے، جس پر آفیسر نے کہا کہ میں اس سوال پر اعلیٰ آفیسران سے مشورہ کرکے کوئی حل ضرور نکالو گا. وظیفے کیلئے نئے عریضہ داروں کے کاغذات میں معمولی غلطی ہونے کے سبب عریضہ نامنظور کردیا جاتا ہے جس پر موصوف نے مطالبہ کیا کہ کسی بھی عریضے کو ڈائریکٹ رد نہ کرتے ہوئے عریضہ دار کو موقع دیا جائے اپنے کاغذات سہی کرنے کیلئے،، اگر عریضہ گذار اپنے عریضہ میں کسی کاغذ کو کم لگایا ہوتو تو اُس سے کاغذات منگوا کر قانونی کارروائی مکمل کرکے منظوری دی جائے، کاغذات منگوانے کے بعد بھی کوئی عریضہ دار لاپرواہی کرتا ہوتو ایسی صورت میں اُس عریضہ دار کا رد ہونے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں. تحصیلدار آفیسر نے مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے آئندہ سے ہم کاغذات مکمل کرنے کیلئے عریضہ دار کو موقع دیں گے. شہریان کو ہونے والی پریشانی پر شہریان کی نمائندگی کرتے ہوئے ساتھی جنتادل سیکریٹری نے تحصیلدار سے کہا کہ عمر کا داخلہ Age Certificate جو کہ سول اسپتال سے ملتا ہے. سول اسپتال کے عمر کے داخلے کو آپ کے محکمے میں قبول نہیں کیا جاتا جس کے سبب عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے. اس سوال پر تحصیلدار نے اپنے اسٹاف کو ہدایت دی اور کہا کہ سول اسپتال سے بنایا گیا عمر کا داخلہ قابل قبول ہے، عمر کے داخلہ کو قبول کیا جائے. اسی کے ساتھ مستقیم ڈگنیٹی نے تحصیلدار کا شکریہ کیا. آج کے وفد میں ہارون ماسٹر، اسماعیل سردار، ابواللیث انصاری موجود تھے.
ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو راحت ملے اس لئے عوام کو ہونے والی پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے کئی اہم سوالات پر تحصیلدار سے بات ہوئی جس پر تحصیلدار کی جانب سے تمام سوالات کے حل کیلئے مثبت جواب ملا. اگر کسی مسئلے کے حل کیلئے تاخیر ہوتی ہے تو ہم دوبارہ تحصیلدار سے ملاقات کرے گے. بزرگوں کو وظیفہ، بیوہ فنڈ، طلاق شدہ خواتین کو وظیفہ اور معذوروں کو وظیفے سے متعلق عوام کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی آتی ہوتو جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا سیکریٹری ہارون ماسٹر 9096509928 سے رابطہ کریں. اسی کے ساتھ موصوف نے کہا کہ دکشتا کمیٹی کی تشکیل جلد کروانے کیلئے جلد ہی جنتادل سیکولر کار گذار صدر و اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد کی ضلع کے رابطہ وزیر (پالک منتری) سے ملاقات ہوگی.






کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں