src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کڑی دھوپ میں 12 کلومیٹر پیدل چلی 6 سالہ بچی نے ، پیاس کی شدت سے تڑپ کر دم توڑ دیا ، - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 8 جون، 2021

کڑی دھوپ میں 12 کلومیٹر پیدل چلی 6 سالہ بچی نے ، پیاس کی شدت سے تڑپ کر دم توڑ دیا ،



کڑی دھوپ میں   12 کلومیٹر

 پیدل چلی 6 سالہ بچی نے  ،

 پیاس کی شدت سے تڑپ کر

 دم توڑ دیا ، 

راجستھان :  پانی کی عدم دستیابی کے سبب کڑی دھوپ میں نانی کے ساتھ پیدل چلنے والی پانچ سالہ بچی کی موت کا معاملہ منظر عام پر  آیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔ معلومات کے مطابق تحصیل رانی واڑہ کے تحت ڈنگری کی ساکنہ بوڑھی عورت سکھی دیوی کا  ضلع سیروہی کے  مندار کے قریب رائے پور میں میکہ ہے۔ سکھی دیوی اپنی 6 سالہ نواسی (دوہیتی) کے ساتھ میکے گئی تھی۔ اتوار ، 6 جون کو ، موسم ٹھنڈا  دیکھ کر ، پانچ سالہ بچی نواسی کے ساتھ واپس بہن کے گھر جانے کے لئے پیدل ہی چل پڑی ۔ انہوں تقریبا دس بارہ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرلیا تھا ، اسی دوران دوپہر کے وقت درجہ حرارت بڑھ گیا اور موسم جس زدہ ہوگیا تھا۔ معلومات کے مطابق ، بوڑھی عورت کے پاس پانی کی بوتل بھی نہیں تھی اور جس راستے سے وہ گذر رہی تھی وہ بھی ایک ریتیلا کچا راستہ  تھا ۔ تیز گرمی اور ، پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ، بوڑھی عورت اور لڑکی کو پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) کا مسئلہ ہوگیا۔ دونوں بے ہوش ہوکر گر پڑے ۔ کافی دیر کے بعد ایک چرواہے نے اس عورت کو دیکھا اور سورج واڑہ کے سرپنچ کرشنا کمار پوروہت کو فون کیا۔ بعدازاں پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی ، لیکن تب تک بچی کی موت ہوگئی تھی۔ خاتون کو پولیس نے پانی پلایا اور  اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا۔

اس واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ شدید گرمی کی وجہ سے وہ دونوں بے ہوش ہوگئے تھے۔ اسے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا ، لیکن کافی دیر بعد آسمان سے ہلکی ہلکی بارش شروع ہوگئی ، جس سے اس نے کچھ سکون کا سانس لیا اور اس کی جان بچ گئی ، لیکن تب تک اس کی نواسی فوت ہوگئی تھی۔ بوڑھی عورت ذہنی طور پر بیمار  ہے۔ نواسی کے ساتھ میکے گئی تھی ، صبح کو موسم ٹھنڈا دیکھ کر پیدل روانہ ہوگئی ، پاس میں  پانی نہیں تھا۔ دن میں تیز گرمی اور جس کی وجہ سے   بچی کو ڈی ہائیڈریشن ہوگیا اور اس کی موت ہوگئی۔ رم جھم بارش کی وجہ سے بوڑھی کی جان بچ گئی۔ اس کا علاج جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages