src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھیونڈی : چوری کے مقصد سے کنٹینر ڈرائیور کو قتل کرنے والے شاطر مجرم کو کرائم برانچ نے کیا گرفتار ، ‏ - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 15 جون، 2021

بھیونڈی : چوری کے مقصد سے کنٹینر ڈرائیور کو قتل کرنے والے شاطر مجرم کو کرائم برانچ نے کیا گرفتار ، ‏


بھیونڈی : چوری کے مقصد

 سے کنٹینر ڈرائیور کوقتل

 کرنے والے شاطر مجرم کو

 کرائم برانچ نے کیا گرفتار ,

ملزمان میں ایک نابالغ لڑکا بھی شامل ۔


 بھیونڈی:  (نامہ نگار)   بھیونڈی تعلقہ کے گودام علاقوں میں مال لے کر آنے والے ڈرائیوروں کو لوٹنے کے واقعات مسلسل پیش ہورہے تھے۔ اسی سلسلے میں نارپولی پولیس اسٹیشن کی حدود کے تحت کالہیر واقع  گودام کامپلیکس میں رات کے وقت کنٹینر ڈرائیور کو لوٹنے کے مقصد سے آنے والے دو افراد نے اس کا قتل کردیا تھا۔ اس سلسلے میں کوئی بھی ثبوت نہ ہونے کے باوجود  بھیونڈی کرائم برانچ  نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے گہن چھان بین کے بعد دونوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس میں ایک نابالغ لڑکا بھی شامل ہے۔

 پولیس کے ذریعے موصولہ جانکاری کے مطابق  29 مئی کی درمیانی شب کالہیر کے  راج لکشمی کمپاؤنڈ  واقع نوی ممبئی سے اعظم انصاری عمر (28)  سال نامی ڈرائیور کنٹینر لے کر مال بھرنے کے لئے آیا تھا اور رات زیادہ ہونے کی وجہ سے کنٹینر میں سورہا تھا۔ تبھی آدھی رات کو موٹرسائیکل سے آنے والے دونوں ملزمین  کنٹینر ڈرائیور کے کیبن میں لوٹ مار کے مقصد سے گھس گئے تھے تبھی اچانک ڈرائیور کی آنکھ کھل گئی اور ڈرائیور نے کہا کہ " آپ لوگ مجھے کیوں پریشان کررہے ہو میں یہاں برابر آتا جاتا ہوں میں یہاں کوئی نیا نہیں ہوں " جس پر دونوں ملزمان نے کہا کہ "ہم گاؤں والے ہیں کہیں بھی جائیں گے تو کون ہوتا ہے پوچھنے والا " ایسا کہتے ہوئے  وہ دونوں وہاں سے چلے گئے۔ لیکن تھوڑی دیر بعد دوبارہ اسی جگہ واپس آکر  ملزمان نے ڈرائیور کے سر پر پتھر سے حملہ کردیا جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی۔ 

 مذکورہ معاملے میں  نارپولی پولیس اسٹیشن نے قتل کا معاملہ درج کرلیا تھا لیکن اس قتل کے معاملے میں کوئی بھی ثبوت اور گواہ نہیں ہونے کے باوجود بھی شکایت کنندہ ستیہ پرکاش سداشیو مشرا کے بیان کے مطابق بھیونڈی کرائم برانچ کے سینیئر پولیس انسپکٹر اشوک ہونمانے کی رہنمائی میں تفتیش کرنے والے پولیس سب انسپکٹر شرد برکڑے و اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر لطیف منصوری نے ایک ایک کڑی جوڑتے ہوئے مجرمانہ واقعے کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی اور پولیس  ریکارڈ میں موجود مجرم کشور نتھو پاٹل عمر (20) سال رہائشی شیلار کو جال بچھا کر میٹ پاڑہ سے حراست میں لے کر نابالغ (17) سالہ گواہ کو بھی حراست میں لے لیا اور جب سختی سے پوچھ تاچھ کی تو ان دونوں نے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا اور ان کے ذریعے سے تین موبائل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران  10 جون کو ایک گودام میں سوئے ہوئے مزدور کی چوری کرنے کی بھی تصدیق ہوئی ہے اس طرح  نارپولی پولیس اسٹیشن کے تحت قتل اور موبائل چوری کے جرم میں ملوث دونوں ملزمان کا انکشاف ہوا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages