src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جلگاؤں ضلع میں تین دلخراش سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک ؛ ‏ - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 14 جون، 2021

جلگاؤں ضلع میں تین دلخراش سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک ؛ ‏




جلگاؤں ضلع میں تین

 دلخراش سڑک حادثات میں

 پانچ افراد ہلاک ؛

 معمورآباد میں ٹرک نے ماں بیٹے کو

 کچلا ؛جلگاؤں میں کٹینر نے بزرگ کو

 ٹکر ماری اور پاچورہ میں رکشا

 کےنیچے دب کر دو افراد ہلاک


جلگاؤں(سعید پٹیل)گذشتہ روز دن بھر میں ضلع میں تین مختلف مقامات پر حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہوئےہیں۔جلگاؤں تعلقہ کے آسودا کےماں بیٹا شامل ہیں۔پاچورا۔بھڑگاؤں قومی شاہراہ پر رکشا کو پیچھےسے پیک اپ نے زبردست ٹکر مارنےسے رکشا میں سوار دو مسافر جائے حادثے پر ہی جاں بحق ہوئے۔ایشورپردیشی (رہائش دھولیہ روڈ چالیس گاؤں )اور نرسینگھ پردیشی (رہائش دوندواڈا تعلقہ جامنیر)اس طرح نام ہے ہلاک ہونےوالوں کے۔یہ دونوں بھڑگاوں کی جانب رکشا ایم ایچ ١٩ کیو ٨١٢٣ کے ذریعے چالیس گاؤں جارہےتھے۔یہ رکشا پلٹ جانےکی وجہ سے اس کے نیچے دونوں دب جانےسے جائےحادثے پر ہی ہلاک ہوئے۔پاچورہ
 پولیس میں اس حادثے کو درج کرلیاگیا ہے۔جلگاوں تعلقہ کے معمورآباد سے کچھ فاصلےپر تیزرفتار ٹرک نے دوپہیہ کو پیچھے سے  ٹکڑ مارنےکی وجہ سے دلیپ ابھیمان کولی (عمر٢٩ ؛رہائش آسودا اور اس کی ماں الکابائی گلنگی کولی (عمر ۴۵ ) یہ ماں۔بیٹا ہلاک ہونے کا حادثہ پیش آیا۔ تیسرے حادثہ میں اجنتا چوک پر رکشا کے انتظار میں کھڑے رزاق بواجی پٹیل (عمر ٧٠ رہائش پاتھری تعلقہ جلگاؤں) کو کنٹینر نے ٹکر ماری جس میں اس بزرگ کی موت واقع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کولی ماں اور اس کا بیٹا یہ گلنگی تعلقہ چوپڑہ میں میکے میں گئی ہوئی دلیپ کی بیوی اور بیٹا بیمار ہونے سے ان کی عیادت کرنے جارہے تھے۔ جبکہ رزاق بواجی پٹیل یہ بزرگ (لاسل گاؤں تعلقہ نیپھاڈ ضلع ناسک )میں مقیم ہے۔جبکہ ان کا آبائی وطن پاتھری تعلقہ جلگاؤں ہے۔جہاں پر ان کے بھائی کے یہاں وہ گذشتہ پندرہ دنوں سے پاتھری رشتہ داروں سے ملاقات کےلیئے آئے ہوئے تھے اور گذشتہ اتوار کے  روز  نصیرآباد میں بہن کے یہاں  جانےکےلئے جلگاؤں کی اجنتا چوک پر رکشا 
کا انتظار کررہے تھے۔اس وقت بھساول سے جلگاؤں کی جانب آنےوالے کنٹینر (یو۔پی ٧٨ سی ٹی ٦٩٢٠ ) نے ٹھوکر ماری۔جس میں رزاق پٹیل جاں بحق ہوگئے۔ڈرائیورسریندرکمار (رہائش کانپور اترپردیش) کے خلاف حادثے کی شکایت درج کرلی گئی ہیں۔جبکہ کولی ماں۔بیٹا ہلاک ہوئے حادثہ معاملے میں تعلقہ پولیس میں معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages