src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں کی خود کفیل خواتین کا عظیم الشان استقبالیہ , الخدمت لیڈیز گروپ کی اس انوکھی اور عملی پہل کی شہر بھر سراہنا ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 19 جون، 2021

مالیگاؤں کی خود کفیل خواتین کا عظیم الشان استقبالیہ , الخدمت لیڈیز گروپ کی اس انوکھی اور عملی پہل کی شہر بھر سراہنا ‏



مالیگاؤں کی خود کفیل

 خواتین کا عظیم الشان

 استقبالیہ

الخدمت لیڈیز گروپ کی اس انوکھی

 اور عملی پہل کی شہر بھر سراہنا 


مالیگاؤں (مہاراشٹر نامہ 24) وہ خواتین جو طلاق شدہ یا بے سہارا ہونے کے بعد بھی خود کفیل ہونے کی راہوں پر گامزن ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے کل بروز سنیچر سہ پہر چار  بجے مرحوم ساتھی بلند اقبال کے قائم کردہ ایمپلائنٹ سینٹر (ٹینشن چوک) میں ایک حوصلہ افزاء استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا.خاتون  اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد کی قیادت اور مہرالنساء کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں شہر کی خاتون ڈی وائے ایس پی لتا دھونڈے مہمان خصوصی کی حیثیت شریک کار تھیں. تقریب میں 
شمیم آپا ، آصفہ آپا ، انیسہ آپا ، زہرہ آپا ، شبانہ آپا ، زہدہ آپا ، شاہدہ آپا ، سلمہ آپا ، سعیدہ آپا ، خالدہ آپا، جویریہ بانو ، کلثوم بانو ، مسکان بانو ، سید ارم ، فردوس بانو ، عائشہ بانو ، سارمین بانو ، فردوس بانو ، فضاء بانو ، ثناء بانو ، نہیا بانو کا استقبال کیا گیا.یہ خواتین  سلائی, کڑھائی, حنا کاری, اور بیوٹی پارلر کے ذریعے اپنی  اور اپنے اہل خانہ کی کفالت کا بار گراں کامیابی سے اٹھائے ہوئے ہیں.
 ادارے کی روح رواں عالمہ القمہ پاپولر نے تمام ہی مہانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ نام و نہاد اداروں کی جبیں سائی کرنے سے بہتر ہے کہ طلاق شدہ, بیوہ اور یتیم و بے سہارا خواتین ان فنوں سے آراستہ ہوں جو انھیں خود کفیل بنا دے. شان ہند نے اپنے خطاب میں ان خواتین کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ آج ایسی ہی خواتین سماج و معاشرہ میں نمایاں مقام کی حقدار ہیں جو کسی کا سہارا لینے کہ بجائے نہ صرف اپنا سہارا خود بنیں بلکہ اوروں کو بھی سہارا دیں. انھوں نے اپنے والد  مرحوم ساتھی نہال احمد  کی ماضی میں کہی گئی باتیں گوش گزار کرتے ہوئے  اپنے اولین انتخاب اور کامیابی کا تذکرہ کیا. انھوں نے لتا دھونڈے جیسی سخت گیر اور فرض شناس خاتون ڈی وائے ایس پی کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ہمارے ہی  طبقہ سے تعلق رکھتی ہیں لیکن آج یہ جس مقام پر ہیں وہاں آتے جاتے ہوئے مرد پولیس اہلکار انھیں سلام کرتے رہتے ہیں اس لئے آپ خواتین بھی ایسے ہی مقام کی تلاش میں سرگرداں رہیں جہاں سماج و معاشرہ انھیں عقیدت کی نگاہ سے دیکھے. صدر تقریب مہرالنساء اشفاق احمد نے لیڈیز گروپ کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے خواتین میں پنہاں خوبیوں کو اجاگر کرتے ہوئے انھیں ترغیب دی کہ وہ اپنے پیروں پر خود کھڑے ہونے کی کوشش کریں.کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے کہ خواتین اپنی محنت و مشقت اور ہنر کی بدولت اس مقام کو حاصل کرلیں جو سماج انھیں دینے کو تیار نہیں. انھوں نے اسلامی نقطہ نظر  سے خواتین کو بہرہ ور کرتے ہوئے کہا کہ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی نسل بھی ان کی بٹیوں سے پروان چڑھی ہے. ,بیوہ ,یتیم اور طلاق شدہ خواتین اپنی ہنر مندی اور فنکاری سے اپنے لئے رزق حلال مہیا کرنے میں ہمہ وقت کوشاں رہے. تقریب کے اغراض و مقاصد القمہ پالولر نے پیش کئے تو رئیس ستارہ کی  نظامت نے پروگرام کی افادیت و اہمیت میں چاند ستارے جڑ دیئے. ڈاکٹر عارف انجم, ڈاکٹر افتخار, ڈاکٹر سلیم کتھے والا, لقمان انصاری, سلیم ساحل,سلیم جھانگیر, خیال اثر, انو فٹر,  وغیر جیسی شخصیتات کی شمیولت نے خواتین کی  حوصلہ افزائی میں نمایاں کردار ادا کیا. اس موقع پر الخدمت لیڈیز گروپ کے سرپرست ڈاکٹر عارف انجم سر و ہارون مقادم ,صدر علقمہ پاپولر ,نائب صدر ملکہ آپا,سیکرٹری ۔ تبسّم آپا ,نائب سکریٹری ۔ سعیدہ آپا اور اراکین میں  عائشہ آپا ، صدیقہ آپا ، مبشیرہ آپا ، انیسہ آپا ، سانیہ آپا ، شمیم آپا ، عائشہ صدیقہ آپا ، لبنیٰ آپا ، ماجدہ نسرین آپا ، زہرہ آپا اور تقریب آرگنائزر ایم ایس انصاری کی  خوب پذیرائی کی گئی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages