![]() |
سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ |
ای ڈی نے انیل دیشمکھ کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سنیچر کے روز مبینہ ‘ہفتہ وصولی’ معاملے میں مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ دونوں کے نام کندن شندے اور سنجیو پالنڈے ہیں، جو نیشنللسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر دیش مکھ کے ساتھ ذاتی ملازم کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ یہ کارروائی ای ڈی کے ذریعہ دیشمکھ کے علاوہ ان کے ساتھیوں کی ناگپور اور ممبئی کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارنے کے ایک دن بعد ہوئی، جس کی حکمراں مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے مخالفت کی تھی۔
اس سے قبل 24 اپریل کو، مرکزی تفتیشی بیورو نے دیشمکھ کے خلاف متعدد شہروں میں 10 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ 71 سالہ لیڈر کو ان احاطے میں تلاشی کے دوران ان کے گھر پر کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں