جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی کاوشوں سےایک اور بے گناہ کی رہائی
ممبئی ۔ 26؍ جون : قتل کی سازش کے الزام میں جھوٹے طور پر پھنسایا گیا اسلفا گھاٹ کوپر ممبئی کا رہنے والا نوجوان جو گذشتہ دو سالوں سے قید و بند کی صعو بتیں جھیل رہا تھا کی آج جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب جدو جہد اور کو ششوںکے نتیجہ میں تلوجہ جیل سے رہائی عمل میں آئی ہے،جسے پولیس نے واکولہ جامع مسجد کے پاس شانتا کروز میں ہوئے سازشی قتل کےالزام میں گرفتار کیا تھا اور اس پر قتل کے سنگین دفعات 302 قتل ،201 ثبوت مٹانے ،120 B سازش کے تحت قتل کرنے جیسے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ۔جیل سے رہا ہونے کے فورا بعد ملزم نے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے دفتر واقع زین العابدین بلڈنگ بھنڈی بازار ممبئی پہو نچ کر ذمہ داران اور لیگل ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔اس بات کی اطلاع آج یہاں ناجائز مقدمات میں ماخوذ بے گناہ نوجوانوں کی رہائی کے لئے قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے دی ہے۔
واضح رہے کہ علی میاں ولد عمر میاں چائوش جو کہ اسلفا گھاٹ کوپر کا رہنے والا ہے جس کی عمر ابھی 20 سال ہے بارہویں جماعت پاس کیا تھا آگے تعلیم حاصل کرنے کا خواہش مند تھا ۔کہ واکولہ شانتا کروز میں ہوئے ایک قتل کے الزام میں 13 ؍ دسمبر 2019 کو ممبئی کرائم برانچ نے اس کو گرفتار کرلیاجس کا ایف آئی نمبر215/2019 ڈی سی بی سی آئی ڈی ہے ، ملز م پر قتل کرنے ،قتل کے بعد ثبوت مٹانے اور منصوبہ بندسازش کے ساتھ قتل کی وارادت انجام دینےکے جھوٹے الزام لگائے گئے ہیںجب کہ ملزم کا کہناہے کہ میرا قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے مجھے جان بوجھ کر اس کیس میں پھنسایا گیاہے ،قتل کی واردات دینے ولوں سے میری شناسائی تھی اور ان کے گھر میرا آنا جانا تھا اس وجہ سے پولیس نے مجھے بھی گرفتار کر لیا تھا اور ناکردہ گناہوں کی سزاء دے رہی تھی ۔
جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے ملزم علی میاں کی جیل سے رہائی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ کیس ہمارے پاس پیروی کے لئےآیا،اس وقت ہم نے اپنے ذرائع سے ملزم کے تعلق سے مکمل معلومات حاصل کی،جس سے ہمیں معلوم ہوا کہ ملزم بے گناہ ہے اور سازش کے تحت پولیس نے اسے پھنسایا ہے ،ہم نے اپنے وکلاء سے صلاح و مشورہ کے بعد اس کی پیروی کا فیصلہ کیا جمعیۃ علماء مہا راشٹر لیگل سیل کی کامیاب پیروی کے نتیجہ میں آج ملزم تلوجہ جیل سےرہاء ہو گیا ہے ،جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی جانب سے اس کیس کی پیروی ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان کی نگرانی میں ایڈوکیٹ عشرت علی خان نے کی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں