src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 10 بچوں کو جنم دینے کا دعویٰ نکلا جھوٹا، افریقی خاتون ستھول گو سیامی گرفتار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 19 جون، 2021

10 بچوں کو جنم دینے کا دعویٰ نکلا جھوٹا، افریقی خاتون ستھول گو سیامی گرفتار


  10 بچوں کو جنم دینے کا

 دعویٰ نکلا جھوٹا، افریقی

 خاتون ستھول گو سیامی

 گرفتار



کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کا 10جڑواں بچوں کو جنم دینے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہونے پر خاتون کوگرفتار کرلیا گیا۔37سالہ افریقی خاتون ستھول گوسیامی نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے سات بچوں اورتین بچیوں پر مشتمل کل دس جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے

عالمی ادارہ ابلاغ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خاتون سرے سے حاملہ ہی نہیں تھی اور اسے چند ہفتے قبل نفسیاتی علاج کے لیے ایک مقامی ہسپتال لایاگیا تھا، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو فراڈ اور جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے

دوسری طرف جنوبی افریقہ کے علاقے گواٹنگ کی انتظامیہ نے بھی خاتون کے ہاں دس بچوں کی پیدائش کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کسی ہسپتال میں کسی خاتون کے ہاں 10جڑواں بچوں کی پیدائش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages