src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں : ایکٹیوا کار اور موٹر سائیکل کے زبردست تصادم میں ایک ہلاک, تین شدید زخمی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 30 مئی، 2021

مالیگاؤں : ایکٹیوا کار اور موٹر سائیکل کے زبردست تصادم میں ایک ہلاک, تین شدید زخمی

 


 مالیگاؤں : ایکٹیوا کار اور موٹر سائیکل کے زبردست تصادم میں ایک ہلاک,  تین شدید زخمی  


حادثے کا شکار ایکٹوا کار اور پلیٹینا موٹر سائیکل


مالیگاؤں (نامہ نگار) مسلسل تین دنوں سے نیشنل ہائے وے نمبر3 حادثوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے. آج صبح تقریباً 8 بجے بذریعہ ایکٹیوا کار  ناسک سے مالیگاؤں  اپنے کسی رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لئے آنے والے باپ بیٹے مالیگاؤں پہنچنے سے پہلے ہی دردناک حادثہ کا شکار ہو گئے.  منصورہ طیبہ کالج کے عین سامنے ایکٹیوا کار اور پلیٹنا نامی موٹرسائیکل  کے درمیان زبردست تصادم  ہو گیا. جس کی وجہ سے ایکٹیوا سوار  باپ  بیٹے میں سے  48 سالہ سرفراز شیخ صغیر الدین نامی باپ  کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ بیٹا اور ماسک کی فروختگی کے لئے مختلف دیہاتوں اور شہروں میں جانے والے مالیگاؤں کے ہی پلیٹینا سوار دونوں افراد اس المناک حادثہ میں شدید زخمی ہو کر قریب کے ہی نواکار ہاسپٹل میں مقامی افراد کے ذریعِے داخل کردیئے گئے ہیں, لیکن دیکھا یہ گیا کہ جائے حادثہ پر فوت ہو جانے والے شخص کو وہیں چھوڑ دیا گیا تھا جو کہ انسانیت نواز شہر مالیگاؤں کے لئے باعث شرم ہے . کسی نے مذکورہ حادثہ کی اطلاع سماجی خادم شفیق اینٹی کرپشن کو دی تو انھوں نے فورأ ہی ایمبولنیس  روانہ کرکے ہلاک شدہ شخص کی نعش سول ہاسپٹل روانہ کی . سول ہاپسٹل میں قلعہ پولیس اسٹیشن کا عملہ بھی اپنی تفتیش کے لئے آن پہنچا. ہلاک  شدہ شخص کے بند موبائل فون سے سم کارڈ نکال کر دوسرے موبائل فون کے ذریعے متعلقین سے رابطہ قائم کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ناسک کے ساکنین باپ بیٹے آزاد نگر پولیس  عملہ کے ایک سپاہی شیخ آصف کے فرزند کی شادی میں شرکت کے لئے عازم سفر تھے کہ ناگہانی حادثہ کا شکار ہو گئے. شفیق اینٹی کرپشن نے پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی نقاط کی تکمیل کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے سماجی خادم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے نمایاں کردار ادا کیا ہے.تازہ ترین حالات کی تفصیلات حاصل کرنے پر معلوم ہوا کہ پلیٹینا کمپنی کی موٹر سائیکل ایم ایچ 41 8197 کا سوار میمن کالونی کا ساکن عمران میمن سخت زخمی ہو کر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے......

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages