src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیت علماء ضلع پونے کی اہم آن لائن مشاورتی میٹنگ .کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال ، مرحومین کے لئے اظہار تعزیت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 30 مئی، 2021

جمعیت علماء ضلع پونے کی اہم آن لائن مشاورتی میٹنگ .کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال ، مرحومین کے لئے اظہار تعزیت

 

جمعیت علماء ضلع پونے کی اہم آن لائن مشاورتی میٹنگ

کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال ، مرحومین کے لئے اظہار تعزیت


پونے : (پریس ریلیز) 30/‌مئی 2021 بروز اتوار صبح ساڑھے گیارہ بجے جمعیتہ علماء ضلع  پونے کی ایک اہم آن لائن میٹنگ زوم ایپ پر حافظ محمد کفایت اللہ صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے کی صدارت میں منعقد کی گئی، اس میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ حافظ محمد کفایت اللہ صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جمعیتہ علماء ہند ‌ملک کی واحد ملی جماعت ہے جو ہمہ وقت مسلمانوں کی رہنمائی،‌ آپسی بھائی چارہ، اور ملک کے ہر سلگتے ہوئے مسائل کو حل کرنے ‌کا کام کرتی ہے ، اس وقت پورا ملک بلکہ پوری دنیا لاک ڈاؤن کی نظر ہو چکی ہے، ایسے حالات میں بے قصور نوجوانوں کی کامیاب پیروی کرنے والی جمعیتہ علماء مہاراشٹر کا تعاون کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے پچھلے سال اور امسال بھی جمعیتہ علماء مہاراشٹر کو مقدمات کی پیروی کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس لئے ہمیں چاہیے کہ ان مشکل حالات میں ہم اس کار خیر کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کریں،‌ موصوف نے کہا کہ دوسرا ایک سنگین‌ مسئلہ جو ہمارے سامنے ہے وہ یہ ہیکہ نوجوان بچے جو پندرہ سال سے زائد عمر کے ہیں وہ سب سے زیادہ نشہ میں مبتلا ہے اور اس طرح کے کاروبار کررہے ہیں اس لئے ہم‌ جلد جیسے ہم نے پچھلے دنوں نشہ مخالف مہم چلائی تھی بالکل اسی طرح ایک مرتبہ پھر نشہ مخالف مہم چلائیں گے تاکہ نوجوان نسل کو بڑھتی بے راہ روی سے بچایا جا سکے، ایڈوکیٹ سمیر شیخ صدر اصلاح معاشرہ کمیٹی جمعیتہ علماء ضلع پونے نے کہا کہ اصلاح معاشرہ کے لئے ہم نے زمینی سطح پر کام کرنے کو اپنا مشن‌‌ بنایا ہے اور جمعیتہ علماء کے مقدمات کے لئے بھی ہماری جمعیتہ علماء ضلع پونے کی جانب سے وکلا کی ٹیم جمعیتہ علماء مہاراشٹر کی خدمت کے لئے تیار ہے ، قاری مبشر احمد محمد کفایت اللہ کار گذار صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر کئے جانے والے دہشت گردانہ حملوں کی ہم جمعیتہ علماء ضلع پونے کی جانب مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی امت مسلمہ سے اور بالخصوص ہوٹلس اور ریسٹورانٹ کے مالکان سے یہ اپیل کرتے ہیکہ وہ اسرائیل کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، اس کے علاوہ اس میٹنگ میں اکبر ہاشمی کے متنازعہ بیانات کی مذمت کی گئی اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ جب تک وہ اپنے بیانات سے رجوع نہ کرلیں امت مسلمہ ان کے بیانات سننے سے گریز کریں، ساتھ ہی تمام مرحومین جو گذشتہ دنوں ہمارے بیچ سے رخصت ہوئے امیرالہند حضرت مولانا قاری محمد عثمان منصورپوری رحمۃ اللہ علیہ صدر جمعیتہ علماء ہند، امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی رحمۃ اللہ علیہ جنرل سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، مفتئ اعظم مدھیہ پردیش حضرت مولانا مفتی عبدالرزاق خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ نائب صدر جمعیتہ علماء ہند و صدر جمعیتہ علماء مدھیہ پردیش، مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء مہاراشٹر کی خوش دامن صاحبہ اور تمام مرحومین کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا، اس میٹنگ میں جمعیتہ علماء ہند کے قومی صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم، صدر جمعیتہ علماء مہاراشٹر مولانا مستقیم احسن اعظمی، جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی، سیکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیتہ علماء مہاراشٹر الحاج گلزار احمد اعظمی، صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے حافظ محمد کفایت اللہ کی درازئ عمر اور صحت کے لئے دعا کا اہتمام کیا گیا، اور تمام جماعتی احباب و امت مسلمہ کے لئے بھی دعا گئی، اس میٹنگ میں محمد کوثر شیخ، مولانا جہانگیر قاسمی، مولانا جاوید ندوی، مولانا محمد عاقل مظاہری، مولانا ظفر قاسمی، مولانا آصف پٹیل، ایڈوکیٹ سفیان شیخ، حاجی محمد صدیق انصاری، انیس احمد منیار، حاجی محمد غوث شریف، شبیر محمود مجاہد، حاجی رئیس احمد، مقصود انعامدار کے علاوہ تمام اراکین نے شرکت کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages