نجی بس کی چوری کر نے والے چار افراد کو بس سمیت پولیس نے کیا گرفتار کیا ۔
بھیونڈی ۔(نامہ نگار ) کون گاؤں پولیس نے جی پی ایس ٹریکرس کی مدد سے نجی بس کی چوری کرنے والے چار افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ان کے پاس سے 18 لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ بس بھی برآمد کی ہے۔
پولیس کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق ، تھانہ کے رہائشی ٹرانسپورٹر راجیش پجاری کی ٹاٹا کمپنی سے تعلق رکھنے والی ایک بس کو یکم مئی کی سہ پہر ایک بجے کے قریب نامعلوم چوروں نے چوری کر لیا تھا ، جس کی شکایت کون گاؤں پولیس اسٹیشن میں درج کرایا تھا۔ کون گاؤں پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد ، ڈپٹی پولیس کمشنر یوگیش چوہان، اسسٹنٹ پولیس کمشنر پرشانت ڈھولے اور سینئر پولیس انسپکٹر گنپت راؤ پنگلے کی رہنمائی میں پولیس سب انسپکٹر شیر خانے کی ٹیم نے ، نارپولی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر چودھری کی مدد سے جی پی ایس ٹریکنگ کیا تو پتہ چلا کہ بس مانکولی علاقے میں چل رہی ہے ۔ پولیس کی ٹیم نے مانکولی سے بس کو برآمد کر لیا ہے اور چوری کرنے والے رمیز سید (26) پڑگھا، بوریوالی ، علیم انصاری (34) مانکولی ، معظم انصاری (46) مانکولی اور رستم انصاری (39) مانکولی کو گرفتار کر لیا ہے۔اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات پولیس سب انسپکٹر شیر خانے کر رہے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں