بھڑگاؤں: ڈاکٹر وسیم کے 7 سالہ لخت جگر نے امسال رمضان المبارک کے پورے روزے رکھے.
امسال ماہ صیام کی آمد اپریل اور مئی کی جھلسا دینے والی گرمی میں ہوئی. اس گرم ترین ایام میں جہاں اچھے اچھے روزہ دار دقت محسوس کر رہے تھے . وہیں امسال چھوٹے معصوم بچوں کے تقوی نے اس گرمی کو شکست فاش دے دی. ان معصوم بچوں میں ضلع جلگاؤں کے تعلقہ بھڑگاؤں کے سابق کونسلر ڈاکٹر وسیم مرزا کے نور چشم مرزا 7 سالہ عبدالرحمن نے ماہ مبارک کے پورے روزے رکھے. ہم اہلیان بھڑگاؤں اس معصوم بچے کے تقوی و پرہیزگاری پر ڈاکٹر وسیم مرزا کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعاگو ہے کہ اللہ معصوم بچے نیک اور صالح بنائے. آمین
ابرار بیگ مرزا



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں