دھولیہ میونسپل کارپوریشن میں بر سر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی اور قوم کے کچھ نا اہل اراکین بلدیہ کی ملی بھگت سے ملت کا بڑا نقصان
رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کا اسکول نمبر 4/8 میں ملٹی پرپز ہال ، ڈیجیٹل اردو پری پرائمری و پرائمری اسکول اور کمپلیکس کی تعمیر کا دیرینہ خواب چکنا چور
دھولیہ:(پریس ریلیز) دھولیہ شہر کے مشہور بارہ پتھر راستے پر واقع دھولیہ میونسپل کارپوریشن کی اسکول نمبر 4/8 کی جگہ پر رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی کاوشوں سے جدید ڈیجیٹل اردو پری پرائمری و پرائمیری اسکول ، ملٹی پرپوزل ہال اور کمپلیکس کے تعمیری کام کی شروعات عنقریب ہونی تھی جس کے لئے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی جانب سے تمام تر تیاریاں کی جا چکی تھیں جس میں ماہر و اعلی انجینروں کی مدد سے پلان بھی تیار کیا جا چکا تھا صرف دھولیہ میونسپل کارپوریشن کی منظوری درکار تھی جس کے لئے فائل بھی بھیجی جا چکی تھی لیکن دھولیہ میونسپل کارپوریشن پر بر سر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی اور قوم کے کچھ نا اہل نگر سیوکوں کی ملی بھگت سے اس فائل کو منظور ہونے سے روک دیا گیا جس سے ملت اسلامیہ کا جو ناقابل تلافی نقصان ہوا اس کی مثال نہیں ملتی کیونکہ رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے اسکول نمبر 4/8 میں قوم کے طلبات کو جدید تعلیم حاصل کرنے کے لئے ڈیجیٹل اردو پری پرائمری و پرائمیری اسکول کی تعمیر ، ملت کے لئے دینی ، ملی اور تعلیمی پروگراموں کے لئے ملٹی پرپوزل ہال کی تعمیر اور بارہ پتھر علاقے میں روزی حاصل کرنے والے دکاندار اور گیاریج والوں کے مستقل بندوبست کے لئے شاپنگ کملیکش کی تعمیر ہونا طے تھی جس کے بے ثمار فائدے ملت اسلامیہ کو پہنچنے والے تھے لیکن دھولیہ میونسپل کارپوریشن پر بر سر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی نے قوم کے کچھ نا اہل نگر سیوکوں کو ساتھ لے کر رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کے دیرینہ خواب کو چکنا چور کیا جس سے ملت اسلامیہ کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ۔ آنے والے دنوں میں دھولیہ میونسپل کارپوریشن پر بر سر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی اسکول نمبر 4/8 پر جاری اسکول کو بند کر کے اپنے فائدے کے مطابق تعمیری کام انجام دے کر جو نقصان ملت اسلامیہ کا کرے گی اسے برسہا برس تک بھلایا نہیں جا سکے گا جس کی بنا پر اس کام میں بر سر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کا ساتھ دینے والے قوم کے نا اہل نگر سیوکوں کو ملت کبھی معاف نہیں کرے گی ۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں