بے باک صحافی ، ماہر تعلیم رفیع الدین رفیق کا انتقال
اورنگ آباد سے آج شب یہ خبر غم آئی کہ مراٹھواڑہ کے بے باک وسینئر صحافی جناب رفیع الدین رفیع عمر 52 سال ساکن اورنگ آباد کا کل رات گئے اونگ آباد کے گھاٹی اسپتال میں دوران علاج داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔
چند روز قبل ان کے والد محترم اور اس کے بعد چچا کا انتقال ہونے کی وجہ سے رفیع الدین صاحب کافی گہرے صدمے میں تھے اور اسی دوران کل انھیں حرکت قلب کادورہ پڑا تھا جس کے بعد گھاٹی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ جہاں پر آج شب وہ انتقال کرگئے ۔ وہ ممبئی سے شائع ہونے والے روزنامہ اردو ٹائمز کے لئے اورنگ آباد سے نمائندگی کرتے تھے انھوں نے بے باک وایماندار صحافی کی حیثیت سے اپنی علیحدہ شناخت بنائی تھی ۔تعلیمی کونسلر کی حیثیت سے مرحوم کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔
ان کے پسماندگان میں اہلیہ‘تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے ۔ اطلاع کے مطابق ان کی تدفین آبائی شہر خلد آباد میں عمل میں آئے گی ۔ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہے کہ وہ مرحوم رفیع الدین رفیع کواپنے قرب و جوار میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔ آمین۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں