src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ہرن کے گوشت کے ساتھ تین ملزمان گرفتار . مالیگاؤں ذہلی محکمہ جنگلات اور خصوصی پولیس دستہ کی مشترکہ کارروائی ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 8 اپریل، 2021

ہرن کے گوشت کے ساتھ تین ملزمان گرفتار . مالیگاؤں ذہلی محکمہ جنگلات اور خصوصی پولیس دستہ کی مشترکہ کارروائی ‏


ہرن کے گوشت کے ساتھ تین ملزمان گرفتار

 مالیگاؤں ذہلی محکمہ جنگلات اور خصوصی پولیس دستہ کی مشترکہ کارروائی 


   مالیگاؤں:  یہاں کے ذیلی محکمہ جنگلات اور اسپیشل پولیس اسکواڈ کی مشترکہ کاروائی میں میونسپل کارپوریشن کی حد میں درے گاؤں میں  چھاپہ .مار کر دو  ہرن کا قریبأ 20 سے 25 کلوگرام گوشت کے ساتھ تین ملزمان اور ایک ٹو وہیلر موٹرسائیکل اور  ترازو کانٹا ضبط کیا گیا ہے ۔
       مالیگاؤں شہر ایس پی چندرکانت کھانڈوی کو خفیہ اطلاع ملی کہ مالیگاؤں شہر کے قریب درے گاؤں علاقے میں کچھ اشخاص ہرن کا گوشت فروخت کرنے آنے والے ہیں ۔
        اس اطلاع کی بنیاد پر ، کھانڈوی نے اپنی خصوصی  ٹیم کے سب انسپیکٹر پولیس رامیشور گھوگھے کو محکمہ جنگلات سے رابطہ کرکے کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔
  اسی طرح مالیگاؤں سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر جگدیش یڑلاوار کی رہنمائی میں فاریسٹ رینجرز آفیسر ولاس کامبلے اور سب انسپیکٹر پولیس گھوگھے کی مشترکہ ٹیم نے درے گاؤں شیوار میں گٹ نمبر 68 میں واقع نیلے اور سفید رنگ کے پترے کے شیڈ پر چھاپہ مارا جہاں ملزم نمبر 1) مدثر احمد عقیل احمد عمر 37, ساکن  چونابھٹی , بیل باغ , 2) شیخ شبیر شیخ رزاق عمر 41 , 
 ساکن گلی نمبر 3 کمال پورہ,  3) سید مبین سید ہارون عمر 43 , ساکن سروے نمبر 15 کمال پورہ تمام ملزمین جو کہ مالیگاؤں ضلع ناسک کے رہائشی ہے نے چنکارا نسل کے ہرن کا شکار کرکے اس کا گوشت فروخت  کررہے تھے . 

   ملزمان کو وائلڈ لائف (پروٹیکشن) ایکٹ 1972 کی دفعہ 9،39،48 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
  ملزمان کے قبضے سے گوشت کے نو بڑے ٹکڑے ، ایک کالی ہونڈا کمپنی کی ٹو وہیلر ، ایک کنڈا (لکڑی کا بلاک) اس طرح ایک لاکھ روپئے کا مال و اسباب ضبط کیا گیا ۔
      اس مشترکہ کارروائی میں ، جنگلات کے رینجرز آر وی دیورے ، بی ایس سوریہ ونشی ، فارسٹ رینجر ایس بی شرکے ، گارڈ آف فائر آر کے باگل ، رفیق پٹھان ، ٹی جی دیسائی ، خصوصی پولیس اسکواڈ کے کانسٹیبل وسنت مہالے ، وکاس شیرولے ، پولیس اہلکار سندیپ راٹھوڑ ، بھوشن کھیرنار ، پنکج بھوئے اور دیگر پولس اہلکار شریک تھے
      مزید تفتیش سب ڈویژنل فاریسٹ رینجر آفیسر یڑلاوار کی رہنمائی میں مالیگاؤں فاریسٹ رینجر آفیسر ولاس ڈی کامبلے کے ذریعہ کی جارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages