
پولس ڈاکٹر خالد پرویز کو گرفتار کرکے لے جاتے ہوئے
مفتی محمد اسمعیل صاحب کی سرپرستی میں لاک ڈاٶن کے خلاف مجلس اتحادالمسلمین کا زبردست دھرنا
ڈاکٹر خالد پرویز ، حافظ عبداللہ , عبدالماجد حاجی ، ساجد ممبر ، غازی امان اللہ ، ایاز ہلچل ، سمیت سینکڑوں افراد نے گرفتاری پیش کی
مالیگاٶں ۔ (8 اپریل) منی لاک ڈاٶن کی آڑ میں پولس انتظامیہ پورے شہر میں ہر قسم کے چھوٹے بڑے دکانداروں اور کاروبار کو بزور طاقت بند کروارہی ہے ۔ جس سے پورے شہر میں گھبراہٹ اور بے چینی کا ماحول بن رہا تھا ۔ شہریان کی اسی بے چینی کو دیکھتے ہوٸے اور گذشتہ لاک ڈاٶن کے تلخ تجربات کو محسوس کرتے ہوٸے مجکس اتحادالمسلمین روز اول سے ہی لاک ڈاٶن کی مخالفت میں ہر ممکن اقدام کررہی ہے ۔شہر کے ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل قاسمی صاحب ممبٸی میں وزیر اعلی سے ملاقات و خط و کتابت کے ذریعے شہریان کی ضروریات و خواہشات سے آگاہ کررہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف مجلس کے گٹ نیتا ڈاکٹر خالد پرویز صاحب لاک ڈاٶن کی مخالفت میں مسلسل جدوجہد کررہے ہیں ۔ اور قدواٸی روڈ پر پولس کی سختیوں کے خلاف انہوں نے سٹی پولس اسٹین میں قدواٸی روڈ ہاکر یونین کے ہمراہ خاتون ڈی واٸے ایس پی سے ملاقات کی ۔ گذشتہ روز ڈاکٹر خالد پرویز نے ناسک ضلع کلکٹر سے مل کر مکتوب دیا ۔ان تمام کارواٸی کے بعد بھی جب پولس انتظامیہ کا رویہ نہیں بدلا تو آج امبیڈکر پتلے کے پاس ایک علامتی دھرنا دیا گیا ۔ اور حکومت و انتظامیہ کو یہ واضح پیغام دیا کہ شہریان مالیگاٶں میں بے جاسختی بالکل برداشت نہیں کی جاٸے گی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد پرویز نے دو ٹوک لہجے میں کہا کہ اگر حکومت اور انتظامیہ نے ہوش کے ناخن نہیں لیۓ تو ان کو ایک بڑے عوامی احتجاج کے لیۓ تیار ہوجانا چاہیۓ ۔ کیونکہ بھوک اور امن ایکساتھ نہیں رہ سکتے ۔ اور انتظامیہ کو عوام کی روزی روٹی سے کھلواڑ کرنے کا کوٸی حق نہیں ۔ دکانداروں ور بیوپاریوں کے مساٸل بیان کرتے ہوٸے ڈاکٹر خالد نے کہا کہ پچھلے سال بھی عین تہواروں کے ایام لاک ڈاٶن لگادیا گیا تھا جس سے کہ ہر خاص و عام شدید متاثر ہوا ۔ اور شہر و ملک کی معیشت چرمرا کر رہ گٸی ۔ امسال بھی تہواروں سے بالکل پہلے ”بریک دی چین“ کے نام پر منی لاک ڈاٶن لگاکر مقامی پولس انتظامیہ کی طرف سے مکمل لاک ڈاٶن جیسی سختی کی جارہی ہے ۔ جس کو ہم قطعی برداشت نہیں کریں گے ۔ ہم نے وزیر اعلی و ضلع کلکٹر سمیت تمام متعلقہ حکام و ذمہ داران کو شہر کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے ۔ اور آج کا یہ ہمارا علامتی دھرنا ہے ۔ اگر انتظامیہ اپنے رویٸے میں نرمی کا مظاہرہ نہیں کرتی تو پورے شہر کی عوام کو ساتھ لے کر سخت احتجاج کیا جاٸے گا ۔۔
سٹی پولس اسٹیشن کے اہلکار نے امبیڈکر پتلا پر پہنچ کر ڈاکٹر خالد پرویز سمیت مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن نہ ماننے پر ڈاکٹر خالد پرویز سمیت سینکڑوں افراد کو گرفتار کرکے سٹی پولس اسٹیشن لے جایا گیا
مالیگاٶں ۔ (8 اپریل) منی لاک ڈاٶن کی آڑ میں پولس انتظامیہ پورے شہر میں ہر قسم کے چھوٹے بڑے دکانداروں اور کاروبار کو بزور طاقت بند کروارہی ہے ۔ جس سے پورے شہر میں گھبراہٹ اور بے چینی کا ماحول بن رہا تھا ۔ شہریان کی اسی بے چینی کو دیکھتے ہوٸے اور گذشتہ لاک ڈاٶن کے تلخ تجربات کو محسوس کرتے ہوٸے مجکس اتحادالمسلمین روز اول سے ہی لاک ڈاٶن کی مخالفت میں ہر ممکن اقدام کررہی ہے ۔
شہر کے ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل قاسمی صاحب ممبٸی میں وزیر اعلی سے ملاقات و خط و کتابت کے ذریعے شہریان کی ضروریات و خواہشات سے آگاہ کررہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف مجلس کے گٹ نیتا ڈاکٹر خالد پرویز صاحب لاک ڈاٶن کی مخالفت میں مسلسل جدوجہد کررہے ہیں ۔ اور قدواٸی روڈ پر پولس کی سختیوں کے خلاف انہوں نے سٹی پولس اسٹین میں قدواٸی روڈ ہاکر یونین کے ہمراہ خاتون ڈی واٸے ایس پی سے ملاقات کی ۔ گذشتہ روز ڈاکٹر خالد پرویز نے ناسک ضلع کلکٹر سے مل کر مکتوب دیا ۔
ان تمام کارواٸی کے بعد بھی جب پولس انتظامیہ کا رویہ نہیں بدلا تو آج امبیڈکر پتلے کے پاس ایک علامتی دھرنا دیا گیا ۔ اور حکومت و انتظامیہ کو یہ واضح پیغام دیا کہ شہریان مالیگاٶں میں بے جاسختی بالکل برداشت نہیں کی جاٸے گی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد پرویز نے دو ٹوک لہجے میں کہا کہ اگر حکومت اور انتظامیہ نے ہوش کے ناخن نہیں لیۓ تو ان کو ایک بڑے عوامی احتجاج کے لیۓ تیار ہوجانا چاہیۓ ۔ کیونکہ بھوک اور امن ایکساتھ نہیں رہ سکتے ۔ اور انتظامیہ کو عوام کی روزی روٹی سے کھلواڑ کرنے کا کوٸی حق نہیں ۔ دکانداروں ور بیوپاریوں کے مساٸل بیان کرتے ہوٸے ڈاکٹر خالد نے کہا کہ پچھلے سال بھی عین تہواروں کے ایام لاک ڈاٶن لگادیا گیا تھا جس سے کہ ہر خاص و عام شدید متاثر ہوا ۔ اور شہر و ملک کی معیشت چرمرا کر رہ گٸی ۔ امسال بھی تہواروں سے بالکل پہلے ”بریک دی چین“ کے نام پر منی لاک ڈاٶن لگاکر مقامی پولس انتظامیہ کی طرف سے مکمل لاک ڈاٶن جیسی سختی کی جارہی ہے ۔ جس کو ہم قطعی برداشت نہیں کریں گے ۔ ہم نے وزیر اعلی و ضلع کلکٹر سمیت تمام متعلقہ حکام و ذمہ داران کو شہر کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے ۔ اور آج کا یہ ہمارا علامتی دھرنا ہے ۔ اگر انتظامیہ اپنے رویٸے میں نرمی کا مظاہرہ نہیں کرتی تو پورے شہر کی عوام کو ساتھ لے کر سخت احتجاج کیا جاٸے گا ۔۔
سٹی پولس اسٹیشن کے اہلکار نے امبیڈکر پتلا پر پہنچ کر ڈاکٹر خالد پرویز سمیت مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن نہ ماننے پر ڈاکٹر خالد پرویز سمیت سینکڑوں افراد کو گرفتار کرکے سٹی پولس اسٹیشن لے جایا گیا
۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں