ریاست مہاراشٹر میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن کا نفاذ ،
کورونا کو شکست دینے کے لئے ریاستی حکومت نے لیا کڑا فیصلہ.
ممبئی : مہاراشٹر میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے گزشتہ کل 50 ہزار کورونا کے نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے ۔ مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن لگانے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے آج اتوار ہونے کےبجائے باوجود ریاستی کابینہ کی میٹنگ طلب کرتے ہوئے لاک ڈاؤن پر تبادلۂ خیال کیا ۔ اس دوران حکومت نے دس دنوں کے لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز کابینہ میں پیش کی لیکن اس تجویز کی حکومت کے ہی کچھ وزراء نے مخالفت کی ۔ ان میں کانگریس این سی پی کے وزراء نے لاک ڈاؤن نہ لگاتے ہوئے سخت پابندیوں کے نفاذ کی رائے پیش کی ۔ ایک طویل عرصے سے ، یہ سوالات پیدا ہورہے تھے کہ کیا کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے بعد ریاست کو ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس پر فیصلہ لیتے ہوئے ، مہاراشٹر حکومت نے کابینہ کے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ 30 اپریل تک ریاست میں لاک ڈاؤن کا نہیں کیا جائے گا . وہیں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اپوزیشن لیڈر دیویندر فرنویس سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے لاک ڈاؤن لگانے پر تعاون طلب کیا تب اپوزیشن لیڈر فرنویس نے لاک ڈاؤن پر اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرکار کے فیصلے کے ساتھ ہیں وہیں وزیر اعلیٰ نے راج ٹھاکرے سے بھی فون پر گفتگو کی تو موصوف نے بھی سرکار کے فیصلے کو اپنی حمایت دی اور اپنے ورکروں سے کہا کہ سرکاری ہدایات کی پاسداری کریں ۔ اس منتری منڈل کی جاری میٹنگ میں وزیر رسد و خوارک چھگن بھجبل نے کہا کہ سرکار لاک ڈاؤن فوراً نہ لگائے بلکہ اس کے لئے عوام کو تیاری کرنے کے لئے دو دنوں کا وقت دیا جائے ۔ اس میٹنگ میں کئی امور پر غور و خوص کرتے ہوئے ایک رائے سے فیصلہ لیا گیا ہے کہ ریاست مہاراشٹر میں دو نوں کا لاک ڈاؤن لگایا جائے ۔ ان دو دنوں میں سنیچر اور اتوار کا لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے ۔ اس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ریاست میں دو دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اس کے فوری بعد ریاست کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں دو دنوں کا سخت لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے آگر عوام نے کورونا کو شکست دینے کے لیے اپنا تعاون پیش نہیں کیا تو پھر مزید سخت فیصلہ لینا پڑیگا ۔جمعہ کی رات 8 بجے سے پیر کی صبح 7بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہیگا ۔اس دوران نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار نے کہا کہ اس لاک ڈاؤن میں سبزی مارکیٹ بھی مکمل بند رہیں گے ۔ وہیں ، رات کے وقت انتہائی ضروری خدمات انجام دینے والوں کو ہی گاڑی چلانے یا سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس دوران ، بس ، ٹرین اور رکشا چلانے کی اجازت ہوگی اور بس میں بس اتنے ہی افراد سفر کرسکیں گے ، جتنی بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں