src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی میں روزانہ ایک لاکھ افراد کے ویکسینیشن کے تیاری ، اب ہوم کوارٹنائن کی مدت ہوئی 17 دن ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 4 اپریل، 2021

ممبئی میں روزانہ ایک لاکھ افراد کے ویکسینیشن کے تیاری ، اب ہوم کوارٹنائن کی مدت ہوئی 17 دن ‏


ممبئی میں روزانہ ایک لاکھ افراد کے ویکسینیشن کے تیاری ،

 اب ہوم کوارٹنائن کی مدت ہوئی 17 دن 


ممبئی : کورونا کی دوسری لہر کا سامنا کررہی  ممبئی میں ویکسینیشن کی رفتار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی ایم سی کمشنر آئی ایس چہل نے کہا کہ کورونا کو شکست دینے کے لئے شروع کی جانے والی ویکسینیشن کی رفتار میں مزید اضافہ کیا جائے گا ۔ ہم ممبئی میں روزانہ 1 لاکھ لوگوں کو ویکسین دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ممبئی کے 59 مراکز پر ویکسینیشن  کا عمل جاری ہے ، جن کی تعداد جلد ہی بڑھا کر 80 کردی جائے گی ۔ اس کے لئے مرکزی حکومت سے اجازت طلب کی گئی ہے۔ ممبئی میں اب تک 12 لاکھ 60 ہزار 378 افراد کا ویکسینیشن یوچکا ہیں۔

چہل نے بتایا کہ ممبئی میں کورونا سے بچنے کے لئے بی ایم سی نے ایک سال میں 41 لاکھ 74 ہزار 259 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا ہے۔ اسی طرح 53 لاکھ 52 ہزار 521 افراد ہوم کوارٹنائن  کیا گیا ہیں۔ جبکہ 35 لاکھ ممبئی والوں کی گھر گھر جاکر دو بار جانچ کی جاچکی ہے۔

چہل نے کہا کہ ویکسینیشن شروع ہونے کے بعد بھی ، کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، جو تشویش کی بات ہے۔ کیونکہ ، کورونا مریضوں کی تعداد پہلے کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ممبئی والوں کو   کورونا کو شکست دینے کے لئے  منہ پر ماسک ، معاشرتی دوری (شوشل ڈسٹنسنگ) ، بار بار صابن سے ہاتھ دھونا ، سینیٹائزر کا استعمال  اور دیگر قواعد پر سختی سے عمل کرنا ہوگا ۔

چہل نے کہا کہ کورونا کی نئی لہر کو دیکھتے ہوئے ، لوگوں کو اپنے نئے طرز زندگی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ شہریوں کو اپنے گھر کے عوامی مقامات ، دفاتر ، بازاروں اور دیگر مقامات پر کورونا سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔

 
بی ایم سی نے  بناء علامت اور معمولی علامت والے کورونا مریضوں کی ہوم کوارٹنائن کی مدت میں توسیع کردی ہے , جو اب 14 دن کی بجائے 17 دن ہوگئی ہے ۔ بی ایم سی محکمہ صحت کے ایگزیکٹو آفیسر ، ڈاکٹر منگلا گومارے نے کہا کہ 10 کے دن ہوم کوارٹنائن کی خبریں غلط ہیں۔ بغیر علامتوں اور کم علامات کے حامل کورونا مریضوں کو 17 دن کے ہوم کوارٹنائن کی مدت کو مکمل   کرنا ضروری ہے۔ اس میں کسی طرح کی کٹوتی کی گنجائش نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages