بریکینگ نیوز:
سپریم کورٹ ملعون وسیم رضوی کی عرضی خارج کرکے 50 ہزار کا جرمانہ عائد کیا
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے قرآن مجید سے 26 آیات کو نعوذ باللہ حدف کرنے سے متعلق دائر عوامی رٹ پٹیشن کو خارج کردیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی درخواست گزار پر پچاس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے ایک عوامی رٹ پیٹسن کو (پی آئی ایل) دائر کی تھی اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ قرآن شریف کی 26 آیات کو حذف کیا جائے۔ رضوی کے مطابق ، یہ خصوصی آیات انسانوں کو تشدد اور دہشت گردی کی تعلیم دے رہی ہیں۔ لیکن سپریم کورٹ نے ملعون وسیم رضوی کی عرضی خارج کرکے 50 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کردیا ہے.


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں