src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> این سی پی کے شرد پوار , بریچ کینڈی اسپتال میں داخل ، گال بلیڈر کی ہوئی کامیاب سرجری - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 12 اپریل، 2021

این سی پی کے شرد پوار , بریچ کینڈی اسپتال میں داخل ، گال بلیڈر کی ہوئی کامیاب سرجری

این سی پی کے شرد پوار , بریچ کینڈی اسپتال میں داخل ، 

گال بلیڈر کی ہوئی کامیاب سرجری 


مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اور این سی پی کے سربراہ شرد پوار کی کامیاب سرجری ہوئی ہے۔ پیر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں شرد پوار کی کامیاب لیپرواسکوپی سرجری کی گئی۔ اس وقت ان کی حالت ٹھیک ہے۔ پوار کے گال بلیڈر میں مسئلہ تھا۔ یہ معلومات این سی پی لیڈر اور وزیر نواب ملک نے دی ہیں۔ اس سے قبل شرد پوار کو 30 مارچ کو بریج کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت ، سرجری کرکے ان کے پتہ (Pancreas ) کی نلی سے  پتھری نکالی گئی تھی ۔ اس آپریشن کے بعد ، پوار کچھ دن ڈاکٹروں کی زیرنگرانی تھے ۔ اس کے بعد انہیں 3 اپریل کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد شرد پوار کو بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں تشخیص  کے بعد انکشاف ہوا کہ ان کے گال بلیڈر کو نکالنا ہوگا۔ تاہم ، گال بلیڈر کو نکالنے کے بعد شرد پوار کی روزمرہ کی زندگی میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ تاہم ، انہیں پیٹ  درد کی تکلیف سے یقینی طور پر راحت ملے گی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages