src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بہت لڑلیا یار ہندو مسلمان , ہندو مسلمان , بیٹی کے لئے لڑو یار, بچالو میری دوسری عائشاؤں کو. عائشہ کے والد کی التجا. ‏ - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 2 مارچ، 2021

بہت لڑلیا یار ہندو مسلمان , ہندو مسلمان , بیٹی کے لئے لڑو یار, بچالو میری دوسری عائشاؤں کو. عائشہ کے والد کی التجا. ‏

بہت لڑلیا یار ہندو مسلمان , ہندو مسلمان , بیٹی کے لئے لڑو یار,  بچالو میری دوسری عائشاؤں کو. عائشہ کے والد کی التجا. 



عائشہ کی خودکشی کو آج چھٹا دن ہے . شوشل میڈیا جہاں اس معاملے میں متحرک ہے.  وہیں اخبارات میں بھی بہت کچھ لکھا جارہا ہے.  بے شک اسلام میں خودکشی حرام ہے.  مگر عائشہ جس درد اور کرب سے گزری.  اس کا اندازہ لگانا ناممکن ہے. خودکشی سے قبل کے اس ویڈیو اور آڈیو میں اس کی آواز سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اپنے آپ لڑ رہی تھی. اس جنگ عائشہ اپنی زندگی ہار گئی.  اس پر اضطرابی کیفیت اس قدر طاری تھی کہ اس دکھ اس تکلیف کے سامنے اسے موت کی تکلیف بہتر لگی. حس طرح مسکراتے ہوئے عائشہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے اور اس کے وہ الفاظ کہ اب مجھے انسانوں کی شکل نہ دکھانا اس بات غماز ہے کہ وہ کس قدر ستائی گئی تھی.


ویڈیو دیکھنے کے لئے کلک کریں 👇👇  


 عائشہ کی موت کے بعد اس کے والد کا ایک ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے.  جس باپ کی جوان بیٹی سسرال اذیت کا شکار ہوکر موت کو ہنستے ہنستے گلے لگانے . وہ باپ تو وقت سے پہلے ہی بوڑھا ہوجاتے ہیں.  بڑھاپے  میں جوان اولاد کے جنازے کو کاندھا دینے سے بڑا کوئی غم نہیں.  عائشہ کے والد جو کہ صدمے سے چور ہے. بہت مشکل سے چند جملے ہی کہہ سکے اگر اس پر عمل کیا جائے تو شاید پھر کوئی عائشہ خودکشی نہیں کریں گی.  انہوں نے اس ویڈیو میں التجا کی کہ میں نے کتنی قسمیں دیں اس کو کہ تیرا اتنا مبارک نام ہے عائشہ اماں,  عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ کا. اس مبارک نام کی لاج رکھ . کلام پاک کی قسم دی , غوث پاک کا واسطہ دیا.  میں نے میری بیوی نے . میں تو اب یہی چاہتا ہوں یار ہندو مسلمان کے لئے بہت لڑے یار ,  میری عائشہ چلی گئی نہیں آئے گی وہ  , مجھے بھی پتہ ہے نہیں آئے گی وہ.  اس ظالم کو جیل کیا پھانسی ہوجائے تب بھی نہیں آئے گی وہ.  اس جہاں کی ساری بیٹیاں میری عائشہ ہے,  ان کو بچالو بس.  میں اتنا ہی کہنا چاہتا ہوں . بس اب مت پوچھو.  اتنا ہی کہنا ہی ہے. بہت لڑ لیا یار ہندو مسلمان , ہندو مسلمان  . بیٹی کے لئے لڑو یار. بچالو میری دوسری عائشاؤں کو.  

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages