![]() |
شب برات کے پیش نظر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کا بجلی سپلائی آفیسران کے ساتھ قبرستانوں کا دورہ
رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کی سرپرستی میں کارپوریٹر حاجی عبدالماجد کے فنڈ سے بڑا قبرستان میں جاری سیمنٹ روڑ کا جائزہ
مالیگاؤں : شب برات کے پیش نظر آج مالیگاؤں شہر سینٹرل حلقہ اسمبلی کے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب نے کلکتہ بجلی سپلائی کمپنی کے آفیسران کے ہمراہ شہر کے سمکسیر و بڑا قبرستان کا دورہ کیا شب برات پر بڑی تعداد میں مسلمانان مالیگاؤں اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کےلیے قبرستان جاتے ہیں جہاں پر بجلی سپلائی و لائٹ کے انتظامات کو قبل از وقت درست کرنے کی غرض سے بجلی سپلائی کمپنی کے آفیسران و کارکنان کے ہمراہ سمکسیر و بڑا قبرستان کا دورہ کرتے ہوئے فوری طور پر خراب کنڈکٹر و لائن کو رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب نے کھڑے ہوکر تبدیل کروایا اسی طرح رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب نے بتایا کہ آج ان دنوں قبرستانوں کے ساتھ شیعہ قبرستان میں کام جاری ہے اور کل عائشہ نگر و بوہرہ قبرستان میں لائن و کنڈکٹر درست کرنے کا کام کیا جائے گا نیز اسی کے ساتھ بڑا قبرستان میں مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر حاجی عبدالماجد کے فنڈ سے جاری سیمنٹ روڑ کے کام کا بھی رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب نے جائزہ لیا اور کارپوریٹر حاجی عبدالماجد کی سراہنا کی
اس موقع پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب کے علاوہ کولکتہ پاور سپلائی کمپنی کے ساحل صاحب، بجلی مسائل کے نگراں مولانا زاہد ندوی صاحب ، ندیم بھائی سمکسیر، عرفان بھائی و دیگر ذمہ داران موجود تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں