src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آخر کار ملعون و مردود وسیم رضوی کے خلاف شان ہند کی فریاد پر تعزیرات ہند کی دفعات 153/4 , 295 /A ‎کے تحت عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں ‏FIR ‎داخل ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 18 مارچ، 2021

آخر کار ملعون و مردود وسیم رضوی کے خلاف شان ہند کی فریاد پر تعزیرات ہند کی دفعات 153/4 , 295 /A ‎کے تحت عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں ‏FIR ‎داخل ‏


آخر کار ملعون و مردود وسیم رضوی کے خلاف شان ہند کی فریاد پر تعزیرات ہند کی دفعات  153/4 , 295 /A  کے تحت عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں FIR داخل 

جنتادل سیکولر کی جانب سے ہونے والا  بروز جمعہ 19 مارچ کا اعلانیہ علامتی دھرنا آندولن ملتوی  

شان ہند ایف آئی آر  کی کاپی پر دستخط کرتے ہوئے 

جنتادل سیکولر کا اگلا مؤقف، صدر جمہوریہ ہند اور چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب روانہ کرکے مطالبہ کیا جائے گا کہ وسیم رضوی کی پٹیشن خارج کیا جائے اور اس پر سخت جرمانہ اور سزا عائد کی جائے
 

ایف آئی آر کی کاپی 

ملعون و مردود وسیم رضوی کی قرآن کریم و خلفاء راشدین کے خلاف شرانگیزی والے بیانات کے خلاف جنتادل سیکولر کارگزار صدر  شان ہند نہال احمد صاحبہ* و دیگر سرکردہ افراد کی قیادت میں گزشتہ دنوں سٹی پولیس اسٹیشن میں ایک احتجاجی لیٹر دیتے ہوئے ملعون و مردود وسیم رضوی کے خلاف FIR داخل کرنے کی مانگ کی گئی تھی اور پولیس کے اعلی حکام سے صاف طور پر کہا گیا تھا کہ اگر ملعون و مردود وسیم رضوی کے خلاف FIR داخل نہیں کی گئی تو 19 مارچ بروز جمعہ دوپہر تین بجے  وسیم رضوی کا پتلا نذر آتش کرتے ہوئے احتجاج کیا جائے گا !!

ہمارے لیڈر ساتھی نہال احمد صاحب کی تاریخ رہی ہے کہ انھوں نے کبھی فرقہ پرست طاقتوں کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا پھر وہ چاہے بابری مسجد کی شہادت کا معاملا ہو، پھر چاہے ملک بھر میں مسلمانوں کے ساتھ فرقہ پرستوں کی جانب سے ظلم ستم کا معاملا ہو ساتھی نہال احمد صاحب نے ایسا تحریکی راستہ اختیار کیا کہ وہ ملک بھر کے مسلمانوں کیلئے مشعلِ راہ ثابت ہوا ہے.

اور آج ملعون و مردود وسیم رضوی کی قرآن کریم کو لیکر شرانگیزی کے سوال پر جنتادل سیکولر اپنے لیڈر  ساتھی نہال احمد صاحب کے اصولوں پر چلتے ہوئے شان ہند نہال احمد اور محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں مالیگاؤں پولیس اعلی حکام کو لیٹر دیکر  مطالبہ کیا گیا کہ ملعون وسیم رضوی کے خلاف مالیگاؤں پولیس FIR داخل کرتے ہوئے اسے سخت سے سخت سزا دینے کی تجویز حکومت وقت کو پیش کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر کے مسلمانوں کے جزبات کی ترجمانی کریں اگر مالیگاؤں شہر پولیس ملعون وسیم رضوی کے خلاف کیس کا اندارج نہیں کرتی ہے تو جنتادل سیکولر کی جانب سے وسیم رضوی کے پتلے کو نذر آتش کرتے ہوئے شہیدوں کی یادگار کے پاس احتجاج کیا جائے گا
پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دو روز سے ٹال مٹول کی پالیسی اپنائی گئی آخرکار آج بروز 18 مارچ بروز جمعرات شام پانچ بجے شہر ڈی وائے ایس پی کی ایما پر عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں جنتادل سیکولر کارگزار صدر شان ہند نہال احمد کی جانب سے FIR داخل کی گئی اور ساتھی نہال احمد صاحب کے اصولوں کو زندہ رکھتے ہوئے ملک بھر کے مسلمانوں کیلئے ایک مشعل راہ پیش کی گئی ہے.

آج پولیس اعلی حکام کی جانب سے ایف آئی آر داخل ہونے کی بنا پر جنتادل سیکولر کی جانب سے ملعون و مردود وسیم رضوی کے خلاف ہونے والا احتجاجی دھرنا ملتوی کیا جاتا ہے  فریاد دینے کے بعد جنتادل سیکولر کار گذار صدر نے کہا کہ ہم اس FIR کی کاپی کے ساتھ شہریان کا اعتراض صدر جمہوریہ ہند اور چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب کی شکل میں روانہ کرکے مطالبہ کرے گے کہ ملعون و مردود وسیم رضوی کی پٹیشن خارج کیا جائے ساتھ ہی ملعون وسیم رضوی کو سخت سے سخت جرمانہ عائد کرتے ہوئے سزا دی جائے.

آج کے اس وفد میں شامل شہر کے سرکردہ افردا

میں شان ہند نہال احمد صاحبہ , محمد مستقیم ڈگنیٹی , حاجی اطہر حسین اشرفی صاحب ، کارپوریٹر منصور احمد ، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے، سابق کارپوریٹر پروفیسر رضوان خان صاحب، سہیل عبدالکریم، محمد سلیم گڑبڑ، شیخ انیس مستری، آفتاب عالم، عبدالرحمن انصاری، افتخار بیلباغ، جاوید سرور، محمد وائرمین، شیخ حمید کالا گاندھی، امجد پٹھان، ارشد خان، ابواللیث انصاری کے علاوہ کئی سرکردہ افراد موجود رہے

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages