src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> وسیم رضوی کو گرفتار کیے جانے کا‌ جمیعتہ علماء ضلع پونے کی جانب سے مطالبہ . ضلع کلکٹر کے ذریعے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کو مکتوب بھیجا گیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 18 مارچ، 2021

وسیم رضوی کو گرفتار کیے جانے کا‌ جمیعتہ علماء ضلع پونے کی جانب سے مطالبہ . ضلع کلکٹر کے ذریعے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کو مکتوب بھیجا گیا


وسیم رضوی کو گرفتار کیے جانے کا‌ جمیعتہ علماء ضلع پونے کی جانب سے مطالبہ

ضلع کلکٹر کے ذریعے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کو مکتوب بھیجا گیا


(پریس ریلیز) پونے 18/مارچ 2021 حالیہ دنوں میں  قرآن مجید پر اپنا بیہودہ تبصرہ کرنے والے وسیم رضوی کے بیان پر جمیعت علماء ضلع پونے (ارشد مدنی)  کی جانب سے شدید مذمت کا اظہار کیا گیا، جمیعۃ علماء ضلع پونے کی جانب سے ایک وفد نے حافظ محمد کفایت اللہ صدر جمیعۃ علماء ضلع پونے کی ہدایت پر ضلع کلکٹر کو ایک مکتوب سونپا اور صدر جمہوریہ اور وزیراعظم  سے یہ مطالبہ کیا  کہ وسیم رضوی کو فوراً گرفتار کیا جائے، وسیم رضوی کے بیان سے سماج میں امن و شانتی اور بھائی چارے کو خراب کیے جانے کا کام کیا گیا ہے، قرآن مجید ایک ایسی کتاب  ہے جو صرف ایک مذہب کی رہنمائی نہیں کرتی ہے ہے بلکہ پوری انسانیت کی رہنمائی کرتی ہے، اور ساری دنیا یہ جانتی ہے کہ اس کتاب میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی، وسیم رضوی کی جان بوجھ کر کی گئی اس حرکت  سے بھارت کے ساتھ ساتھ  عالمی سطح پر لوگوں کے دلوں کو تکلیف پہنچی ہے، اس لیے  ہم مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے شخص کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،  اور حکومت ایسے لوگوں پر کڑی نظر رکھے جو ہمارے سماج اور معاشرے کے بھائی چارے کو خراب کرنے کا کام کرتے ہیں،اس طرح کا مطالبہ  جمعیتہ علماء پونے کی جانب سے کیا گیا، اس وفد میں قاری مبشر احمد محمد کفایت اللہ کارگزار صدر جمیعۃعلماء ضلع پونے، ایڈوکیٹ سمیر شیخ صدر اصلاح معاشرہ کمیٹی  جمیعۃعلماء ضلع پونے، مولانا جہانگیر قاسمی،مولانا جاوید ندوی،مولانا ظفر قاسمی، مولانا محمد آصف،حاجی رئیس احمد،حافظ عبدالقادر، عارف پٹیل وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages