ملعون وسیم رضوی کے خلاف خواتین بھی میدان میں آئی
اکولہ، ناری شکتی سیوا فاؤنڈیشن نے شکایت درج کرائی
کھام گاؤں (نامہ نگار ) ملعون وسیم رضوی کی ذلت کا دور شروع ہوگیا۔پورے ملک میں اس مردود پر لعنت بھیجی جارہی ہیں۔ لکھنؤ کے ہر مکتبہ فکر کے زمہ داروں نے مشترکہ طور اعلان کیا کہ اسکی موت کے بعد دو گز زمین نہ دے گے دفن کے لئے۔ جگہ جگہ سماجی ، مذہبی تنظیموں کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جارہی ہے۔
اکولہ سے ملی جانکاری کے مطابق اکولہ میں بدبخت وسیم رضوی کے خلاف خواتین بھی میدان میں آگئیں۔
ناری شکتی سیوا فاؤنڈیشن کی بانی صدر سمیہ علی کی قیادت میں خواتین کے ایک وفد نے آکوٹ فیل پولیس اسٹیشن میں وسیم رضوی کے خلاف شکایت درج کروائی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران سے گفتگو کرتے ہوئے سمیہ علی نے بدبخت وسیم رضوی کے بیان سے ہمارے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ مردود نے خلیفہ ثلاثہ پر بہتان لگاکر توہین کی ہے اس کے خلاف گناہ درج کرکے اسے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ تاکہ آئیندہ بھی کوئی شخص کیسی بھی مذہبی کی مقدس کتاب کے تعلق سے گمراہ کن الزامات نہ لگا سکے۔ اس موقع پر وفد میں سمیہ علی کے ہمراہ ناری شکتی سیوا فاؤنڈیشن کی اشوینی بورکر، سواتی بورکر، ایشوریہ گھیوڑے، ساکشی بگھرے ، ستہل گوائی، آکنشا یادھو، رادھا پاڑیا ، پرینکا دیوڑے ، سمیت بڑی تعداد میں خواتین موجود تھیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں