تاج محل میں بم کی افواہ پھلانے والے شخص کو پولس نے کیا گرفتار

تاج محل

ہندوستانی ریاست اترپردیش میں تاریخی تاج محل میں بم رکھنے کی افواہ سے سنسنی پھیل گئی تھی ، پولیس نے افواہ پھیلانے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے ۔ جو کہ ایک بے روزگار شخص ہے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق آگرہ میں کسی شہری نے فون کال کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ تاج محل میں بم رکھا ہے جو کچھ دیر بعد پھٹ جائے گا۔
اس خبر کے بعد پولیس اور تحقیقاتی ادارے حرکت میں آگئے . اس اطلاع کے موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری طور پر تاج محل کے اندر موجود سیاحوں کو باہر نکال دیا، لیکن اب تاج محل کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔
تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ اطلاع جھوٹی ہے کیوں کہ تاج محل میں کوئی بم نہیں ملا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے افواہ پھیلانے والے شخص کی تلاش کرکے اسے حراست میں لے لیا ہے . پوچھ تاچھ کے دوران نوجوان نے بتایا کہ وہ ملازمت نہ ملنے سے پریشان تھا۔ ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کال فیروزہ آباد سے کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ تاج محل اور آگرہ کے قلعے کو کورونا وائرس کے باعث گزشتہ مارچ میں بند کردیا گیا تھا اور چھ ماہ کی پابندی کے بغذ اسے ستمبر میں کھولا گیا۔
کورونا کے باعث انتظامیہ نے تاج محل میں ایک روز کے دوران 5 ہزار سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی رکھی ہے، جن میں سے 2500 سیاح دوپہر 2 بجے سے پہلے اور 2500 دو بجے کے بعد آتے ہیں





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں