جلگاؤں کے سرکاری ہاسٹل میں نہیں ہوا تھا عریاں رقص : وزیر داخلہ
![]() |
| وزیر داخلہ انل دیشمکھ |
بدھ کے روز ، مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں میں سرکاری ہاسٹل میں خواتین کے عریاں رقص کا معاملہ ایوان میں زیر بحث تھا ۔ بی جے پی کے ایم ایل ایز نے اس مسئلے کو شدت سے اٹھایا تھا اور خواتین کی حفاظت پر سوال بھی اٹھائے تھے۔ اس معاملے میں ، مہاوکاس اگھاڑی حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کی طرف سے تحقیقات کا بھروسہ بھی دیا گیا تھا۔ آج اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ، مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر یشومتی ٹھاکر نے کہا ہے کہ ، 'جلگاؤں شہر میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے'۔
حکومت نے جلگاؤں میں اس واقعے کی تحقیقات کے لئے 6 ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ ان تمام ٹیموں میں مختلف محکموں کی خواتین افسران شامل تھیں۔ جب خواتین عہدیداروں نے حکومت کو رپورٹ پیش کی تو سارے لوگ حیران رہ گئے۔ اس رپورٹ میں واضح طور پر لکھا گیا تھا کہ جلگاؤں میں خواتین کے ہاسٹل میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 20 فروری کو خواتین نے ایک تفریحی پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔ جس میں خواتین نے گانے گائے ، لیکن عریاں ڈانس جیسی کوئی چیز نہیں تھی۔
وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے کہا کہ جس خاتون نے معاملہ اٹھایا تھا اس عورت کا نام رتن بالا سونار ہے ، جو ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے ، ہاسٹل کے عملے نے بھی وقتا فوقتا پولیس اور دیگر عہدیداروں سے اس خاتون کے بارے میں شکایت کرچکے ہیں ۔ یہ خاتون باقی لوگوں کے ساتھ مارپیٹ بھی کرتی ہیں. ایسے الزام بھی لگے ہیں ۔ بدھ کے روز جلگاؤں ضلع کے خواتین ہاسٹل میں رہنے والی خواتین پر کچھ پولیس اہلکاروں اور باہر کے لوگوں کے ذریعہ زبردستی عریاں رقص کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا ۔ حزب اختلاف نے حکومت کا محاصرہ کرتے ہوئے خواتین کی حفاظت پر سوالات اٹھائے تھے۔ جس پر وزیر داخلہ نے حکومت کی جانب سے کہا تھا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ بہت سے لیڈران نے بھی اس معاملے کی سخت مذمت کی تھی ۔ تاہم ، تحقیقاتی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔






کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں