src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں ایڈیشنل ایس پی کے خصوصی اسکواڈ نے کاروائی کرکے شہر کے چار مقامات سے بڑی تعداد میں کتا گولی ضبط کی ، ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 12 مارچ، 2021

مالیگاؤں ایڈیشنل ایس پی کے خصوصی اسکواڈ نے کاروائی کرکے شہر کے چار مقامات سے بڑی تعداد میں کتا گولی ضبط کی ، ‏

رکن اسمبلی قائد و سالار مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی نمائندگی کا اثر 




 
     مالیگاؤں ایڈیشنل ایس پی کے خصوصی اسکواڈ نے کاروائی کرکے شہر کے چار مقامات سے بڑی تعداد میں کتا گولی ضبط کی ، ‏پانچ ملزمین پر مقدمہ درج            
   


 رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی 


    مالیگاؤں (نامہ نگار )شہر میں کتا گولی کے استعمال  سے نوجوان نسل تباہ و برباد ہو رہی ہے اور یہ کالا دھندا دو نمبری  سیاسی لوگوں کی پناہ میں دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ کتا گولی کے عادی نوجوان گولی کے نشے میں ڈکیتی، چوری، لوٹ مار اور کھلے عام غنڈہ گردی کرتے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں جرائم بڑھ رہے ہیں اور امن پسند عوام کو بے حد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اِن تمام مسائل پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی  نے اسمبلی میں وزارت داخلہ کو متوجہ کرتے ہوئے موثر آواز بلند کی اور اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے مالیگاؤں میں ہورہے کتا گولی اور دیگر غیر قانونی کاروبار کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ 

            مفتی صاحب کی بیباک اور موثر نمائندگی کے نتیجے میں مقامی پولیس محکمہ حرکت میں آیا اور ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی کے خصوصی اسکواڈ نے رمضان پورہ پولیس اور پوار واڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں  کاروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں کتا گولی کا ذخیرہ ضبط کیا جس کی قیمت تقریبا ایک لاکھ ستر ہزار روپے ہے  اور تمام ملزمین پر مقدمہ درج کیا تین روز قبل بھی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کتا گولی ضبط کی تھی اور میرا داتار کے نوجوان پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ہم رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی  کی بروقت اور موثر نمائندگی کی سراہنا کرتے ہیں ساتھ ہی ساتھ  پولیس کارروائی کی بھی سراہنا کرتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کتا گولی سمیت دیگر غیر قانونی کاروبار کو جڑ سے ختم کیا جائے تاکہ شہر کا امن و امان بحال رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages