ملازمت مانگنے والے نوجوانوں کو حکومت بے روزگاری دے رہی ہے : راہل - پرینکا
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوان حکومت سے روزگار طلب کر رہے ہیں، لیکن حکومت کی طرف سے انہیں ذلت اور بے روزگاری دی جا رہی ہے۔
مسٹر راہل گاندھی اور محترمہ پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز ‘طلبہ چاہتے ہیں نوکریاں’ مہم کے دوران حکومت کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے جن نوجوانوں کو ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، ان کے خوابوں کو کچلا جارہا ہے۔
شوشل میڈیا پر ‘اسٹوڈنٹ مانگے نوکری’ مہم کے ایک حصے کے طور پر مسٹر راہل گاندھی نے ٹوئیٹر میں لکھا کہ ; لیکن حکومت طلبہ کو دے رہی ہے پولس کے ڈنڈے، واٹر گن کی بوچھار، ملک دشمن ہونے کا ٹیگ اور بے روزگاری .
محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ برسر اقتدار آنے سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک میں ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن آج روزگار کی صورتحال یہ ہے کہ بے روزگاری گزشتہ 45 برسوں کی بلند ترین سطح پر ہے، 28 لاکھ سرکاری عہدے خالی ہیں، بھرتی، امتحان، نتائج اور تقرری کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔
اترپردیش کی انچارج کانگریس جنرل سیکریٹری نے اس سے قبل ریاست کی یوگی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ " اشتہار بازی کی حکومت، جھوٹ کا پروپیگنڈہ، ٹویٹر پر نوکری بانٹنے والی حکومت نے نوجوانوں کو درکنار کر دیا۔ یوگی جی، یہ عوام سب کچھ جانتے ہیں۔ اترپردیش کے نوجوانوں سے 70 لاکھ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن لاکھوں اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ بھرتی، نتائج اور تقرری کا انتظار کرتے کرتے نوجوان پریشان ہو چکے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں