نائب وزیراعلی نے مہاراشٹر حکومت کا اقتصادی بجٹ 2021-22 پیش کیا .
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے آج کورونا وباء کے دوران ریاست کا اقتصادی بجٹ 2021-22 کے لئے پیش کیا۔ اس بجٹ کے دوران نقدی کی کمی کے باوجود حکومت نے ہر حصے کو چھونے کی کوشش کی ہے آئیے جانتے ہیں بجٹ کی کچھ خاص باتیں۔
1) اس بجٹ میں ، کسانوں کو راحت دیتے ہوئے اجیت پوار نے کہا ہے کہ جن کسانوں نے تین لاکھ روپے تک قرض لیا ہے۔ انہیں کسی بھی طرح کا سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ سود پوری طرح سے حکومت برداشت کرے گی۔ ریاست میں 4 نئی زرعی یونیورسٹیاں کھولنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت نے ان یونیورسٹیوں کے لئے 200 کروڑ کا بجٹ جاری کیا ہے۔
2) ہر ضلع میں وبائی بیماریوں کے لئے اسپتال بنائے جائیں گے ، آئندہ 5 سالوں میں اس منصوبے پر 5000 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ ریاست میں ہارٹ کے 8 نئے اسپتال بھی کھولے جائیں گے۔ حکومت نے کہا ہے کہ عثمان آباد ، سندھو درگ ، امراوتی اور پربھنی میں میڈیکل کالج کھولے جائیں گے۔
3) اجیت پوار نے کہا کہ صحت کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لئے ریاست میں ایم بی بی ایس اور ایم ڈی کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ ایم بی بی ایس کے لئے 1990 نشستوں اور ایم ڈی اور ایم ایس کے لئے 1000 نشستوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
4) حکومت نے اسکول کی تعلیم اور کھیلوں کے لئے 2400 کروڑ روپئے کا فنڈ مختص کیا ہے۔
5) حکومت نے عام شہریوں کو مکانات کی فراہمی کے لئے 6852 کروڑ روپئے خرچ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
6) حکومت مہاراشٹر نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 25 100 کروڑ دینے کی بات کہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی طلباء کو بھی ایس ٹی بسوں میں مفت سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔
7) مہاراشٹر کے اضلاع میں ابتدائی طبی مراکز کھولے جائیں گے۔ بنیادی صحت خدمات کو میٹروپولیٹن بلدیات ، سٹی کونسلوں اور نگر پنچایتوں میں بڑھایا جائے گا۔ 8) ریاست میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے ریاستی حکومت 7500 کروڑ روپئے خرچ کرے گی۔ جس کے تحت نئے میڈیکل کالج بھی بنائے جائیں گے۔
9) ریاست میں اقلیتی معاشرے کی ترقی کے لئے 589 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔
10) جائیداد کی اسٹیمپ ڈیوٹی رجسٹریشن میں خواتین کو ایک فیصد چھوٹ دی جائے گی۔
11) اے پی ایم سی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ، حکومت نے دو ہزار کروڑ روپئے کی فراہمی کی ہے۔
12) ریاستی حکومت مہاوترن کو شمسی توانائی سے جوڑنے کے لئے 1500 کروڑ روپئے کی مالی مدد فراہم کرے گی۔
13) جو آئے گا وہ بکے گا
اس اسکیم کے لئے حکومت نے 21 سو کروڑ کی فراہمی کی ہے ۔
14) حکومت نے خواتین کی ترقی کے لئے 2247 کروڑ روپئے مختص کیے ہیں۔ مرکزی حکومت کے بجٹ سے 1398 کروڑ زیادہ ہے ۔ اس کے علاوہ ، گھریلو سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین کے لئے سنت جیجا بائی سوشل سیکیورٹی اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔
15) حکومت نے بال ٹھاکرے میموریل کے لئے 400 کروڑ کا فنڈ مختص کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں