مالیگاؤں میں منظور شدہ تعمیری اقدامات پر فوری عمل آوری کا مطالبہ ورنہ 18 مارچ کو بھوک ہڑتال
سابق خاتون رکن بلدیہ حمیدہ بانو اطہر حیسن نے وزیر اعلی سمیت بے شمار آفیسران کو شکایتی مکتوب روانہ کیا
مالیگاؤں (نامہ نگار) ایک وقت تھا جب مالیگاؤں شہر میں سماج وادی پارٹی انتہائی اہمیت کی حامل اور طاقت ور تھی لیکن یکے بعد دیگرے صدور کی تبدیلی نے سماج وادی پارٹی کو انتہائی کمزور بنا دیا ہے. کارپوریشن کی پچھلی معیاد میں حمیدہ بانو اطہر حیسن مجن جعفر نگر حلقہ سے کامیاب ہوئی تھیں. انہوں نے بے شمار تعمیری اقدامات کرتے ہوئے اپنی نمائندگی کا زبردست حق ادا کیا تھا نیز انھوں نے بے شمار تعمیری تجاویز بھی میونسپل ذمہ داران و میئر کے سامنے رکھتے ہوئے اپنی اہلیت و اہمیت ثابت کی تھی. ان تجاویز میں ایک عدد سبزی مارکیٹ, میٹرنیٹی ہوم کی عمارت, بیت الخلاء, جعفر نگر جیسے دور افتادہ علاقہ کی 12 گلیوں میں گٹروں کی تعمیر ,عوامی شاہراہ سے لگ کر نالا نما گٹریں اور سیمنٹ روڈ کی تعمیر جیسی بے شمار تجاویز منظور شدہ تھیں لیکن آج برسہا برس گزرنے کے باوجود ان تعمیری اقدامات پر عمل کرنا تو کجا کوئی پیش قدمی بھی نہیں کی جارہی ہے. سابق کارپورٹیر حمیدہ بانو کے شوہر اطہر حیسن مجن روز روز کارپوریشن کے دفاتر کے چکر کاٹتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں. ان کا منشاء یہی ہے کہ جو تجاویز منظور شدہ ہیں ان پر فوری عمل آوری کرتے ہوئے انھیں فورأ سے پیشتر مکمل کیا جائے. آج جب حمیدہ بانو اور اطہر حیسن مجن کمشنر و میئر آفسوں کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے ہیں تو انھوں نے جاری ماہ.کی 18تاریخ کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے سامنے بےمدت بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا اعلان کردیا ہے ساتھ ہی انھوں نے اپنے تحریری مطالبات کی نقول میونسپل میئر طاہرہ شیخ رشید, وزیر اعلی مہاراشٹر, وزیر محصول مہاراشٹر, چیف سیکریٹری حکومت مہاراشٹر, حقوق انسانی کمیشن ممبئی, ڈویژل کمشنر ناسک, ضلع کلکٹر ناسک, ناسک حلقہ کے اعلی ڈائریکٹر جنرل پولیس, ضلع پولیس آفیسر ناسک, ایڈیشنل کلکٹر مالیگاؤں, پرانت آفیسر مالیگاؤں, تحصیلدار مالیگاؤں, خاتون ڈی وائے ایس مالیگاؤں لتا دھوندے, قلعہ پولیس اسٹیشن پی آئی وغیرہ کو روانہ کرتے ہوئے صاف لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بے مدت بھوک ہڑتال کرنے والے ہیں اور اس کی ساری ذمہ داری مالیگاؤں کارپوریشن پر عائد ہوگی اور جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کئے جائیں گے ان کی بےمدت بھوک ہڑتال جاری رہے گی. تحریری مکتوب دینے کے لئے جب سابق کارپوریٹر حمیدہ بانو اپنے شوہر کے ہمراہ کمشنر سے ملنے پہنچی تو حسب روایت میونسپل کمشنر غائب رہے تھے اس لئے انھوں اپنا تحریری ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس کے ہاتھوں میں سونپتے ہوئے اپنی شکایات میونسپل کمشنر تک پہنچانے کا عندیہ ظاہر کیا. عیاں رہے کہ اس سے پہلے بھی انھیں افراد نے سماج وادی پارٹی کے پرچم تلے انتہائی جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے بے مدت بھوک ہڑتال کی تھی. آنے والے دنوں میں ان کی اس بےمدت بھوک ہڑتال کو تقویت پہنچانے کے لئے ہو سکتا ہے کہ سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی دھولیی میہلا صدر کلپنا گنگوار, کارپورٹیر امین پٹیل و دیگر ذمہ داران بھی شانہ بشانہ شریک دکھائی دیں گے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں