src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن : ممبئی میں ابھی نہیں لگے گا لاک ڈاؤن ، 15 دن تک کورونا کیسز کی صورتحال دیکھنے کے بعد فیصلہ لیا جائے گا. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 31 مارچ، 2021

مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن : ممبئی میں ابھی نہیں لگے گا لاک ڈاؤن ، 15 دن تک کورونا کیسز کی صورتحال دیکھنے کے بعد فیصلہ لیا جائے گا.


مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن :


 ممبئی میں ابھی نہیں  لگے گا  لاک ڈاؤن  ، 15 دن تک کورونا کیسز کی صورتحال دیکھنے کے بعد فیصلہ لیا جائے گا.



 ممبئی : کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے لاک ڈاؤن کا اشارہ دینے سے ممبئی والوں کی تشویش میں اضافہ ہوگیا تھا ۔ اب بی ایم سی کمشنر اقبال سنگھ چہل نے یہ کہتے ہوئے ممبئی کے باشندوں کو راحت دی ہے کہ ممبئی میں فوری طور پر لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ چہل نے کہا کہ ، '15 دن  بعد کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد  لاک ڈاؤن پر فیصلہ لیا جائے گا ۔ حکومت نے 15 دن کے لئے کچھ پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اس  دوران ، اگر کورونا مریضوں کی تعداد کم نہیں ہوئی تو مجبوراً  لاک ڈاؤن  لگایا جائے گا ۔ ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے بھی کہا ، 'جب اسپتالوں میں بیڈس کی تعداد کم ہونا شروع ہوجائے گی ، تب لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑے گا۔ اچانک لاک ڈاؤن کا فیصلہ صحیح نہیں ہوگا۔ 'منگل کو بی کے سی جمبو کوویڈ سینٹر میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد ، چہل نے کہا ، "ممبئی میں مریضوں کے بہت زیادہ اضافے کے باوجود ، علاج معالجے کے مکمل انتظامات ہیں۔" اسپتالوں میں بیڈس ، آئی سی یو ، وینٹیلیٹر اور آکسیجن کی کمی نہیں ہے۔ جلد ہی کورونا مریضوں کے لئے 20 ہزار اضافی بیڈس دستیاب ہوں گے۔ '

حکومت میں شامل این سی پی اور کانگریس وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ریاست میں لاک ڈاؤن کی انتباہ کے خلاف اپوزیشن کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں ۔ این سی پی نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کوئی آپشن نہیں ہوسکتا۔ اسی کے ساتھ ہی کانگریس نے لاک ڈاؤن کی بجائے سختی برتنے کی بات کہی ہے۔ بی جے پی بھی لاک ڈاؤن کی کھل کر مخالفت کر رہی ہے۔

کانگریسی لیڈر سنجے نروپم نے کہا ، 'ممبئی میں لاک ڈاؤن  نہیں لگایا جانا چاہئے۔ وزیراعلیٰ کا بار بار لاک ڈاؤن کی دھمکی دینا صحیح نہیں ہے ۔ پچھلے لاک ڈاؤن کے تجربات انتہائی تلخ رہے ہیں۔ اس بار  کورونا ویکسین موجود ہے ، لہذا اس میں تیزی لائی جائے ؟ ' سابق ریاستی وزیر اعلی پرتھوی راج چوہان کا کہنا ہے کہ ، "اگر لاک ڈاؤن نافذ کرنا ہے تو پہلے حکومت کو ملازمت پیشہ افراد اور مزدوروں کے کھاتے میں رقم جمع کرنا چاہئے ۔"

این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے کہا ، "ریاست اب لاک ڈاؤن کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی"۔ مہاراشٹر بی جے پی کے ریاستی صدر چندرکانت پاٹل نے کہا ، 'لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں ہے'۔ ریاست میں  زیادہ تر تاجر اور  غیر منظم شعبے کے کارکن بھی لاک ڈاؤن کی مخالفت کر رہے ہیں۔ فیڈریشن آف ریٹیل ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ویرین شاہ کا کہنا ہے ، "سب کو کورونا ؤیکسین لگنا چاہئے " لاک ڈاؤن حل نہیں ہوتا ہے۔ '

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages