src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پانچویں و آٹھویں جماعت اسکالرشپ امتحان تاریخ تبدیل اب 23 مئی کو منعقد ہوگا۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشھک سنگھ 11138 کو پریکشا پریشد پونہ کی جانب سے ای میل ملا۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 31 مارچ، 2021

پانچویں و آٹھویں جماعت اسکالرشپ امتحان تاریخ تبدیل اب 23 مئی کو منعقد ہوگا۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشھک سنگھ 11138 کو پریکشا پریشد پونہ کی جانب سے ای میل ملا۔


پانچویں و آٹھویں جماعت اسکالرشپ امتحان تاریخ تبدیل اب 23 مئی کو منعقد  ہوگا۔ 

اکھل بھارتیہ اردو شکشھک سنگھ 11138 کو پریکشا پریشر پونہ کی جانب سے ای میل ملا.  

    

      

پونہ(نامہ نگار) : ریاست مہاراشٹر میں جماعت پانچویں اور جماعت آٹھویں اسکالرشپ امتحان تمام اضلاع میں 25 اپریل 2021 کو منعقد کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔ مگر اب اسکالرشپ امتحان کی تاریخ تبدیل کر 23 مئی 2021 کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں 30 مارچ 2021 کو پریکشا پریشد پونہ کی  نائب کمشنر شیلجا دراڈے نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ جماعت آٹھویں و پانچویں اسکالرشپ امتحان جو کہ 25 اپریل 2021 کو منعقد کیا گیا تھا اب اس کی تاریخ ریاستی حکومت محکمہ تعلیمات کے نائب سیکریٹری راجندر پوار صاحب کے 30 مارچ 2021 کے احکامات کی روشنی میں تبدیل کرتے ہوئے 23 مئی 2021 کر دی گئی ہے۔ تمام اضلاع میں اب 23 مئی کو امتحانات منعقد ہو نگے۔ نیز امتحان کے متعلق معلومات و آن لائن عریضہ فارم بھرنے کی معیاد بھی 30 مارچ 2021 سے بڑھا کر 10 اپریل 2021 کردی گئی ہے۔ 25 اپریل کو رمضان المبارک کا 12 واں روزہ ہونے کے امکانات، نیز اسی دن مہاویر جینتی، اکھل
بھارتیہ اردو شکشھک
 سنگھ 11138 کی جانب سے جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد نے، ریاستی وزیر تعلیم محترمہ ورشا گائیکواڑ  ، سیکریٹری وندنا کرشنا ، پریکشا پریشد پونہ سے تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا جس پر پریکشا پریشد پونہ کی جانب سے اکھل بھارتیہ اردو شکشھک
 سنگھ11138 کو ای میل کے ذریعے جواب موصول ہوا تھا کہ آپ کا لیٹر ہمیں مل گیا ہے، آپ کے مطالبات پر ضرور غور کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages