src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> انڈین مجاہدین جئے پور مقدمہ 12 مسلم نوجوانوں کو خصوصی سیشن عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی فیصلہ کا مطالعہ کرنے اور سینئر وکلاء سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، گلزار اعظمی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 30 مارچ، 2021

انڈین مجاہدین جئے پور مقدمہ 12 مسلم نوجوانوں کو خصوصی سیشن عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی فیصلہ کا مطالعہ کرنے اور سینئر وکلاء سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، گلزار اعظمی

گلزار اعظمی 

انڈین مجاہدین جئے پور مقدمہ 

    بارہ مسلم نوجوانوں کو خصوصی سیشن عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی

  فیصلہ کا مطالعہ کرنے اور سینئر وکلاء سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، گلزار اعظمی



ممبئی 30 مارچ : انڈین مجاہدین جئے پور مقدمہ کا سامنا کررہے 13مسلم نوجوانو ں میں سے 12 مسلم نوجوانوں کو خصوصی سیشن عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ایک ملزم کو عدالت نے نا کافی ثبوت وشواہد کی بنیاد پر مقدمہ سے باعزت بری کردیا۔
اس معاملے میں ملزمین مشرف اقبال چھوٹو بھائی، برکت لیاقت علی، اشرف علی صابر علی، ثاقب انصاری اسلم انصاری، وقار تسلیم رضا اور عمار یاسر فیروز شاہ کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشدمدنی)قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کہا کہ ابھی تک انہیں سیشن عدالت کا فیصلہ موصول نہیں ہوا ہے لیکن وکلاء کے ذریعہ ملی اطلاع کے مطابق انڈین مجاہدین جئے پور معاملے کا سامنا کررہے 13مسلم نوجوانو ں میں سے 12 مسلم نوجوانوں کو خصوصی سیشن عدالت کے جج اوما شنکر ویاس نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ ملزم مشرف اقبال چھوٹو بھائی کو عدالت نے باعزت بری کردیا، ملزمین کے دفاع میں جمعیۃ علماء نے سینئر ایڈوکیٹ سنہ دیپ کھیالیا کی خدمت حاصل کی تھی۔
عمر قید کی سزا پانے والے دیگر ملزمین میں محمد وقاروکیل احمد، محمد عاقب اشرف، محمد عمر محمد الیاس، عبدالمجید اسرار احمد، سجاد چوہان، معروف امیرالدین اور عبدالواحیدچوہان شامل ہیں۔
ملزمین پر الزام تھا کہ یہ لوگ ممنو ع تنظیم انڈین مجاہدین کے رکن ہیں اور یہ راجستھان اور دہلی میں بم دھماکہ انجام دینا چاہتے تھے۔ملزمین کی گرفتاری 23 مارچ 2014 کو عمل میں آئی تھی۔
ملزمین پر  تعزایت ہند کی دفعہ 120B,121,121A,122,465,467.471، دھماکہ خیز مادہ کے قانون کی دفعہ  4,5,6  اور  غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام والے قانو ن کی دفعہ 16,17,18,18A,18B,19,20,23 کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا۔
 گلزار اعظمی نے کہا کہ فیصلہ کا مطالعہ کرنے اور سینئر وکلاء سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعدا گلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages