src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سٹی پولیس اسٹیشن کے کارگزار پی آئی دلیپ پاریکر کی کارپوریٹر تنویر ذوالفقار کے ساتھ غنڈہ گردی محمد مستقیم ڈگنیٹی اور الحاج یوسف الیاس کی سرپرستی میں ایک ڈپوڈیشن کی شہر ڈی وائے ایس پی سے ملاقات ۔۔۔۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 16 فروری، 2021

سٹی پولیس اسٹیشن کے کارگزار پی آئی دلیپ پاریکر کی کارپوریٹر تنویر ذوالفقار کے ساتھ غنڈہ گردی محمد مستقیم ڈگنیٹی اور الحاج یوسف الیاس کی سرپرستی میں ایک ڈپوڈیشن کی شہر ڈی وائے ایس پی سے ملاقات ۔۔۔۔

سٹی پولیس اسٹیشن کے    کارگزار پی آئی دلیپ پاریکر کی کارپوریٹر تنویر ذوالفقار کے ساتھ غنڈہ گردی

محمد مستقیم ڈگنیٹی اور الحاج  یوسف الیاس کی سرپرستی میں ایک ڈپوڈیشن کی شہر ڈی وائے ایس پی سے ملاقات ۔۔۔۔ 

الحاج یوسف الیاس اور مستقیم ڈگینٹی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 


مالیگاؤں : اگر پولس ہی غنڈہ گردی پر اتر آئے تو کیا ہوگا ؟ غنڈہ گردی اور وہ بھی کسی کارپوریٹر کے ساتھ اور شہر ایم ایل اے کے سامنے اس سے زیادہ شرمناک بات شاید ہی کوئی ہوسکتی ہے. اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق آزاد نگر کے پی آئی  اور سٹی پولیس اسٹیشن کے انچارج پولیس آفیسر دلیپ  پاریکر نے مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے کی موجودگی میں جنتادل کے نشان پر منتخب وارڈ نمبر6,کے کارپوریٹر تنویر احمد ذوالفقار احمد کو  طمانچہ رسید کردیا۔ لیکن موجودہ ایم ایل اے چپ شاہ کا روزہ رکھے کھڑے رہے ۔اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جونا آگرہ روڑ پر واقع المیزان ہاسپٹل میں علاج و معالجہ کو لیکر ڈاکٹر اور مریض کے رشتہ داروں میں کچھ تکرار ہوگئی ۔ اور معاملہ پولیس اسٹیشن تک جا پہونچا۔ اس معاملہ کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے جنتادل کارپوریٹر تنویر ذوالفقار عرف تنو ممبر بھی پولیس اسٹیشن پہونچے . جہاں پر مقامی ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل بھی اسی معاملہ میں وہاں  موجود  تھے کہ سٹی پولیس اسٹیشن کے کارگزار پی آئی دلیپ پارکر نے کسی بات پر کارپوریٹر تنویر ذوالفقار کو تھپڑ رسید کردیا ۔ اور معاملہ دوسرا رخ اختیار کرگیا۔ اگر اسی وقت مجلس ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل قاسمی کوئی ایکشن لیتے تو شاید بات بن جاتی مگر اس سارے معاملے میں اب سے شرمناک بات یہی رہی کہ ایک ایم ایل اے کی موجودگی میں پی آئی نے کارپوریٹر پر ہاتھ اٹھایا اور ایم ایل اے خاموشی سے اس غنڈہ گردی کو دیکھتے رہے. اس ضمن میں جب نمائندے نے مالیگاؤں سنگھرش سمیتی کے الجاج یوسف الیاس سے بات کی تو موصوف نے موجودہ ایم ایل اے اور دلیپ پاریکر کے خلاف ناراضگی ظاہر کی.  انہوں کہا کہ جب ایک ایم ایل اے کی موجودگی میں کسی کارپوریٹر پر پولس ہاتھ اٹھاتی ہے تو عام آدمی سے اس کا سلوک کیسا ہوگا یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے. یوسف الیاس نے مزید کہا کہ کارپوریٹر تنویر  ڈوالفقار کسی دوسرے کے معاملے میں مصالحت کرانے گئے تھے.  جہاں پی آئی دلیپ پاریکر نے ایک ایم ایل اے کی موجودگی میں ان پر ہاتھ اٹھا کر اس ظلم کو ہوا دی ہے.  
 اس سے قبل بھی  دلیپ پاریکر نے سابق میئر عبدالمالک کے ساتھ بھی زیادتی کرچکے ہیں . یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح سارے شہر میں پھیل گئی . اس کے بعد افواہ پھیلی کہ جنتادل و متحدہ محاذ سے منسلک مشتعل نوجوانوں نے جونا آگرہ روڑ پر واقع حسین سیٹھ کمپاؤنڈ کے دارالفتح سے ایم ایل اے مفتی محمد اسمعیل قاسمی کے پوسٹر کو پھاڑ کر  اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پر جو دبدبہ ساتھی نہال احمد کا تھا اب وہ معدوم ہوچکا ہے یہی وجہ ہیکہ ایم ایل اے کی موجودگی میں پولیس مصالحت کیلئے آنے والوں کا استقبال طمانچوں اور ٹھپڑوں سے کررہی ہے۔ جب نمائندے نے اس بارے میں پوچھا کہ کیا یہ صحیح ہے کہ دارالفتح سے مفتی صاحب کے  پوسٹر کو پھاڑ دیا گیا. تب یوسف الیاس نے اس کی تروید کی  . 
اس واقعے کے بعد ایک وفد نے شہر ڈی وائے ایس پی لتا ڈونڈے سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ اگر آٹھ روز میں پی آئی دلیپ پاریکر کے خلاف کاروائی نہیں ہوئی تو سٹی پولیس اسٹیشن پر دھرنا دیا جائے گا . پی آئی پاریکر کے خلاف ایف آئی آر داخل کی جائے یا اس کو سسپینڈ کیا جائے جو شہر کے لاء اینڈ آرڈر کے خلاف بار بار خطرہ پیدا کرتا ہے . جس پر شہر ڈی وائے ایس پی نے کاروائی کرنے کا یقین دلایا
آج کے اس وفد میں محمد مستقیم ڈگنیٹی , حاجی یوسف الیاس ,, کارپوریٹر اعجاز بیگ, ,,پروفیسر رضوان خان  ,کارپوریٹر منصور احمد , کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے  ,  معاوین کارپوریٹر سلیم گیرج والے   ,  سہیل عبدالکریم  , محمد سلیم گڑبڑ  , آفتاب عالم  , انصاری ابوشعیب نہالی , عارف حسین پاپا , شیخ انیس مستری , عبدالحنان سرکار  , عبدالرحمن انصاری  ,  محمد وائرمین , امجد پٹھان , خالد الفرحت  , ابواللیث انصاری  , ڈاکٹر ارشد کے علاوہ کئی سرکردہ افراد شریک رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages